உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آو ہٹو کولگام انکاؤنٹر میں جیش سے وابستہ 2 مقامی دہشت گرد ہلاک، سکیورٹی فورسز کو ملی بڑی کامیابی

      آو ہٹو کولگام میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ایک انکاؤنٹر شروع ہو گیا اور اس انکوانٹر میں جیش سے وابستہ ٢ مقامی دہشت گرد ہلاک کیے گیے۔

    آو ہٹو کولگام میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ایک انکاؤنٹر شروع ہو گیا اور اس انکوانٹر میں جیش سے وابستہ ٢ مقامی دہشت گرد ہلاک کیے گیے۔

    آو ہٹو کولگام میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ایک انکاؤنٹر شروع ہو گیا اور اس انکوانٹر میں جیش سے وابستہ ٢ مقامی دہشت گرد ہلاک کیے گیے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir, India
    • Share this:
    کولگام: محض دو دن کے اندر ضلع کولگام میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان دوسرا انکاؤنٹر ہوا۔ آو ہٹو کولگام میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ایک انکاؤنٹر شروع ہو گیا اور اس انکوانٹر میں جیش سے وابستہ ٢ مقامی دہشت گرد ہلاک کیے گیے۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز کو آوہٹو کولگام علاقے میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد دوطرفہ فائرنگ شروع ہوئی۔ کولگام پولیس، سی آر پی ایف اور فوج نے آپریشن انجام دیا جبکہ پورے علاقے کو فورسز نے اپنی تحویل میں لیا ہے۔ اس دوران ریاستی پولیس نے اپنے ٹویٹ میں ہلاک شدہ دہشت گردوں کی تصدیق کی ہے۔

    مہلوکین کی شناخت محمد اشرف گنائی ساکنہ بٹہ پورہ کولگام اور محمد آصف وانی ساکنہ تکیہ گوپالپورہ کولگام کے بطور ہوئی ہے ان کے قبضے سے ٢ AK -47 رایفلیں اور گولہ بارود ضبط کیا گیا ہے۔ اس سے قبل گذشتہ روز سیکورٹی فورسز نے بٹہ پورہ انکاؤنٹر  میں جیش سے وابستہ ایک پاکستانی دہشت گرد کو ہلاک کیا اور اس کے قبضے سے بھی ہتھیار اور گولہ بارود ضبط کیا گیا۔

    سیکورٹی فورسز آئے دن ضلع کولگام کے بیشتر علاقوں میں محاصرہ کررہی ہے اور یہاں پر چھپے دہشت گردوں کی تلاش کرہی ہے جبکہ گزشتہ کچھ دنوں سے سیکورٹی فورسز کو اہم کامیابی حاصل ہوئی ہیں اور پولیس ، فوج اور سی آر پی ایف انہیں اہم تصور کررہی ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: