ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر : پولیس اہلکار کو اغوا کرنے والے دو دہشت گردوں کو سیکورٹی فورسیز نے مار گرایا ، پولیس جوان کو بچالیا گیا

آئی جی کشمیر وجے کمار نے اس آپریشن کو کامیاب ترین قرار دیا اور کہا کہ نہ صرف اغواشدہ پولیس اہلکار کو بچایا گیا ۔ بلکہ دونوں ملیٹینٹوں کو بھی ڈھیر کرکے ایک بڑی کامیابی حاصل کی گئی ۔

  • Share this:

اننت ناگ : کولگام کے شیر پورہ علاقہ سے سرتاج احمد نامی پولیس اہلکار کو اغوا کرنے والے دونوں ملیٹینٹوں کو کچھ ہی دیر بعد سیکورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران مار گرایا اور اغواشدہ پولیس اہلکار کی جان بچا لی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شام کو ملیٹینٹوں نے شیر پورہ کولگام کے پولیس اہلکار سرتاج احمد جو کہ سرینگر ریلوے اسٹیشن پر تعینات تھے ، کا اغوا کرلیا ۔ جس کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز کیلئے الرٹ جاری کر دیا گیا ۔

الرٹ کے بعد اننت ناگ کے خارپورہ آرونی علاقہ میں پولیس اور فوج کی ایک راشٹریہ رائفلز کے جوانوں نے گھات لگا کر اس گاڑی کو روکنے کی کوشش کی ، جس میں ملیٹینٹ اغوا کئے گئے پولیس اہلکار کو لے جا رہے تھے۔ تاہم گاڑی روکنے کی بجائے ملیٹنٹوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کردی ۔ تاہم ایک مختصر جھڑپ کے بعد سیکورٹی فورسیز نے دونوں ملیٹینٹوں کو مار گرایا اور اغوا کیے گئے پولیس اہلکار کو بھی ملیٹینٹوں کے چنگل سے آزاد کرالیا ۔ مگر اس دوران پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ۔ تاہم اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے ۔

انکاونٹر میں مارا گیا ایک دہشت گرد ۔
انکاونٹر میں مارا گیا ایک دہشت گرد ۔

ادھر آئی جی کشمیر وجے کمار نے اس آپریشن کو کامیاب ترین قرار دیا اور کہا کہ نہ صرف اغواشدہ پولیس اہلکار کو  بچایا گیا ۔ بلکہ دونوں ملیٹینٹوں کو بھی ڈھیر کرکے ایک بڑی کامیابی حاصل کی گئی ۔
First published: Apr 24, 2020 10:11 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading