உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jammu and Kashmir: امرناتھ یاترا پر حملے کی سازش ناکام، لشکر کے 2 دہشت گرد گرفتار، بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد

    جموں وکشمیر کے ریاسی ضلع کے تکسان کے لوگوں نے لشکر طیبہ کے 2 دہشت گردوں کو ہتھیاروں کے ساتھ پکڑ لیا ہے۔ ان کے پاس سے دو اے کے رائفل، 7 گرینیڈ اور ایک پستول برآمد ہوئی ہے۔

    جموں وکشمیر کے ریاسی ضلع کے تکسان کے لوگوں نے لشکر طیبہ کے 2 دہشت گردوں کو ہتھیاروں کے ساتھ پکڑ لیا ہے۔ ان کے پاس سے دو اے کے رائفل، 7 گرینیڈ اور ایک پستول برآمد ہوئی ہے۔

    جموں وکشمیر کے ریاسی ضلع کے تکسان کے لوگوں نے لشکر طیبہ کے 2 دہشت گردوں کو ہتھیاروں کے ساتھ پکڑ لیا ہے۔ ان کے پاس سے دو اے کے رائفل، 7 گرینیڈ اور ایک پستول برآمد ہوئی ہے۔

    • Share this:
      سری نگر: جموں وکشمیر کے ریاسی ضلع کے تکسان کے لوگوں نے لشکر طیبہ کے 2 دہشت گردوں کو ہتھیاروں کے ساتھ پکڑ لیا ہے۔ ان کے پاس سے دو AK رائفل، 7 گرینیڈ اور ایک پستول برآمد ہوئی ہے۔ ڈی جی پی نے گاوں والوں کے لئے 2 لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان کیا۔ پکڑے گئے دہشت گردوں کی پہچان فیضل احمد ڈار اور طالب حسین کے طور پر ہوئی ہے۔

      مقامی لوگوں کی مدد کے ساتھ جموں وکشمیر پولیس نے لشکر طیبہ کے دو خطرناک دہشت گردوں کو ریاسی ضلع کے تکسان گاوں سے گرفتار کیا ہے۔ ان میں امرناتھ یاترا پر حملہ کرنے کی سازش کا ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہے۔ ایک افسر نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے ریاسی ضلع میں بھاری ہتھیاروں سے لیس لشکر طیبہ کے دو دہشت گردوں کو پکڑ کر گاوں والوں نے پولیس کے حوالے کیا۔ لشکر طیبہ نے امرناتھ یاترا پر حملہ کرنے کی سازش کی تھی۔ اس کے لئے جموں-سری نگرنیشنل ہائی وے پر امرناتھ یاترا کو نشانہ بنایا جانا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Jammu and Kashmir: امرناتھ یاترا کے دوسرے دن ہزاروں یاتریوں نے مقدس گپھا میں کۓ درشن، یاتریوں کی آمد جاری

      طالب حسین نے پہلے راجور میں دو آئی ڈی بلاسٹ کرکے ٹرائل کیا تھا۔ پھر وہ ڈرون کے ذریعہ گرائے گئے ہتھیار لے کر راجوری سے بھاگ نکلا تھا۔ حالانکہ اس کے دو ساتھی پولیس نے راجوری میں ہی ایک ہفتے پہلے پکڑ لئے تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کشمیر کے باشندہ فیصل احمد لشکر طیبہ کا اے زمرے کا دہشت گرد ہے۔

      اس کو سرحد پار سے امرناتھ یاترا پر حملہ کرنے کے لئے طالب حسین سے رابطہ کرنے کو کہا گیا تھا۔ طالب حسین نے ہی امرناتھ یاترا پر حملہ کرنے کی سازش رچی اور دونوں ضلع ریاسی کے گاوں تکسان میں پہنچے۔ اس سے قبل کہ یہ اپنی سازش کو انجام دے پاتے، پولیس اور مقامی لوگوں نے ان دونوں دہشت گردوں کو ایک گھر کے اندر سے پکڑلیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: