ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : کولگام انکاونٹر میں 2 ملی ٹینٹ ہلاک ، مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپ ، کئی زخمی

ایس ایس پی کولگام گورندھر پال سنگھ نے بتایا کہ مارے گئے ملی ٹینٹوں کی شناخت کی جارہی ہے اور کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : کولگام انکاونٹر میں 2 ملی ٹینٹ ہلاک ، مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپ ، کئی زخمی
جموں و کشمیر : کولگام انکاونٹر میں 2 ملی ٹینٹ ہلاک ، مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپ ، کئی زخمی

ظہور رضوی


کولگام : ضلع کولگام کے کھڈہانجی پورہ منزگام کولگام میں آج سیکورٹی فورسیز نے علاقہ کا محاصرہ کیا ۔ انہیں یہاں ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی تھی ۔ اس درمیان کولگام پولیس ، فوج اور سی آر پی ایف نے ملی ٹینٹوں کو سرینڈر کرنے کیلئے کہا ۔ مگر ملی ٹینٹ نہیں مانے اور انہوں نے فائرنگ شروع کردی ۔ اس انکاونٹر میں 2 ملی ٹینٹوں کی ہلاکت کی خبر ہے ۔ کشمیر پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ انکاونٹر میں 2 ملی ٹینٹوں کو مار گرایا گیا ، جن کی ابھی شناخت نہیں ہوئی ہے ۔ جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے ۔


اس دوران ملحقہ علاقوں سے آئے مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپوں کی بھی خبر ہے ۔ اس جھڑپ میں کئی پولیس اہلکار اور مظاہرین زخمی ہو گئے ہیں ، جنہیں علاج کبیتپ اسپتال میں داخل کرادیا کیا گیا ہے ۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے داغے ۔




ایس ایس پی کولگام گورندھر پال سنگھ نے بتایا کہ مارے گئے ملی ٹینٹوں کی شناخت کی جارہی ہے اور کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں اور پولیس اس واقعہ کا نوٹس لے رہی ہے ۔ ضلع کولگام میں موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کردی گئی ہیں اور سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے ۔
First published: May 25, 2020 04:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading