ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : کولگام میں 21 پولیس اہلکار پائے گئے کورونا مثبت ، مریضوں کی تعداد 192 ہوئی

انتظامیہ ، پولیس اور محکمہ صحت کی ٹیمیوں نے احتیاطی تدابیر اُٹھائے ہیں اور کورونا مثبت پائے گئے اہلکاروں کا علاج و معالجہ شروع کردیا گیا ہے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : کولگام میں 21 پولیس اہلکار پائے گئے کورونا مثبت ، مریضوں کی تعداد 192 ہوئی
جموں و کشمیر : کولگام میں 21 پولیس اہلکار پائے گئے کورونا مثبت ، مریضوں کی تعداد 192 ہوئی

ظہور رضوی


کولگام : مرکز کے زیر انتظام وادی کشمیر کے ضلع کولگام میں کورونا وائرس کے کیسوں میں آج اچانک اس وقت اضافہ ہوگیا جب ضلع کولگام کے 21 پولیس اہلکاروں کے ٹیسٹ مثبت پائے گئے ۔ یہ سبھی معاملات ضلع پولیس کے اہلکاروں کے بتائے جار رہے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق ضلع پولیس نے 18 مارچ کو علاحدہ طور پر ایک ریزرو سیل قائم کی تھی ، جو کہ پولیس لائنز سے 3 کلو میٹر سے بھی زیادہ دوری پر واقع بتائی جا رہی ہے ۔ حالیہ دنوں میں ایک معاملہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے 60 اہلکاروں کے سیمپل لئے تھے ، جس کے بعد آج 21 اہلکاروں کے ٹیسٹ مثبت پائے گیے ۔ مذکورہ اہلکاروں کو پہلے ہی کوارنٹائن کردیا گیا تھا ۔


پولیس کے مطابق 18 مارچ کو ضلع میں ایک نئے کمپاونڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ، جس کے بعد یہ سبھی اہلکار وہیں تعینات تھے ۔ انتظامیہ ، پولیس اور محکمہ صحت کی ٹیمیوں نے احتیاطی تدابیر اُٹھائے ہیں اور کورونا مثبت پائے گئے اہلکاروں کا علاج و معالجہ شروع کردیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مثبت اہلکار ڈی پی ایل کولگام میں تعینات نہیں ہیں جبکہ ان کا اب باضابطہ علاج کیا جا رہا ہے ۔




اس دوران ضلع میں اب تک کورونا وائرس مریضوں کی تعداد بڑھ کر 192 ہو گئی ہے ۔ جبکہ ان میں سے 10 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایک فرد کی موت واقع ہوئی ہے ۔ ادھر ڈی سی کولگام شوکت اعجاز بٹ نے بتایا کہ ضلع میں ٹیسٹنگ کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس وجہ سے مثبت کیسیز بھی سامنے آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ باہری ریاستوں سے آئے افرد کا ٹیسٹ کیا جا ریا ہے ۔ جبکہ ان کے مثبت کیسوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ حالات قابو میں ہیں اور گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔
First published: May 21, 2020 08:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading