ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : کورونا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں کی پاداش میں 22 ایف آئی آر درج ، 30 افراد گرفتار

Jammu and Kashmir News : گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولیس نے وادی بھر میں رہنما خطوط ، قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 699 افراد سے لگ بھگ ایک لاکھ روپے کا جرمانہ وصول کیا ہے۔ جبکہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی پاداش میں پولیس نے 30 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : کورونا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں کی پاداش میں 22 ایف آئی آر درج ، 30 افراد گرفتار
جموں و کشمیر : کورونا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں کی پاداش میں 22 ایف آئی آر درج ، 30 افراد گرفتار

جموں و کشمیر : مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر یونین ٹریٹری میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پھوٹ پڑنے کے بعد سے جموں و کشمیر پولیس نے انتہائی سنگین کورونا وائرس پر قابو پانے کے بارے میں عوام میں حساسیت پیدا کرنے کی کوششوں میں اضافہ کیا ہے ۔ کووڈ ۔19 کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے پابندیوں کے تحت دفعہ 144  سمیت کئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ وادی کشمیر میں روزانہ کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ کے پیش نظر پولیس نے پوری وادی میں کووڈ 19 کے رہنما خطوط ، ایس او پیز ، پابندیوں کو سختی سے نافذ کرنے کی کوششوں میں اضافہ کیا ۔ دریں اثنا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولیس نے وادی بھر میں رہنما خطوط ، قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 699 افراد سے لگ بھگ ایک لاکھ روپے کا جرمانہ وصول کیا ہے۔ جبکہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی پاداش میں پولیس نے 30 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔


خلاف ورزیوں کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس نے کووڈ پروٹوکولز اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں کی پاداش میں 22 ایف آئی آر درج کی ہیں ۔ اس کے علاوہ بڈگام ، بارہمولہ اور شوپیاں میں بھی ہدایات و پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے اور معدنیات کی غیرقانونی کان کنی اور نقل و حمل میں ملوث ہونے پر 64 گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں ۔ کووڈ 19 کے رہنما اصولوں ، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم وادی کشمیر کے تمام اضلاع میں جاری ہے ۔ تاکہ لوگ حکومت کی طرف سے کورونا وائرس وبائی امراض کی روک تھام کے لئے مرتب شدہ قوانین / رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہیں ۔


پولیس نے کمیونٹی میمبران سے ایک بار پھر عوامی تحفظ کے لئے ایس او پیز ، رہنما خطوط ، پروٹوکولز پر عمل کرتے ہوئے کورونا وائرس پھیلانے پر تعاون کرنے کی درخواست کی ہے۔ حفاظتی اقدامات کو مستحکم کرنے کے لئے وادی کشمیر کے تمام اضلاع میں خصوصی مہم جاری رکھی جائے گی ۔


ادھر جموں کشمیر میں کووڈ 19 کی بڑھتی ہوئی متعدد تعداد کے درمیان حکام وادی کشمیر میں ریلوے خدمات معطل کرنے کا بہت زیادہ امکان رکھتے ہیں ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وادی میں ریل خدمات کو فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا ۔ اس فیصلہ کے نتیجہ میں اسٹیشنوں پر مسافروں کی زبردست رش کی وجہ سے کووڈ کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے ۔

دریں اثنا جموں وکشمیر میں 3614 تازہ کووڈ معاملات رپورٹ ہوئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 افراد وائرس سے دم توڑ گئے ۔ ان معاملات میں جموں میں 1496 اور کشمیر میں 2118 کیس رپورٹ ہوئے ، جبکہ جموں و کشمیر میں کورونا کے معاملات کی مجموعی تعداد 2،20،546 ہوگئی ہے۔ اس دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں جموں میں 39 اور کشمیر میں 17 افراد کی موت واقع ہوئی ہے ۔ جبکہ جموں و کشمیر میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 2782 ہوگئی ہے ۔

اعدادو شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں کووڈ 19 کے مزید 2423 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ جموں و کشمیر میں ایکٹیو معاملات کی تعداد اس وقت  49،951 ہے۔ جن میں سے جموں میں 17،649 اور کشمیر میں 32,302 معاملات ہیں۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 10, 2021 11:02 PM IST