شوپیاں : 22 سالہ نصیر احمد وانی 2019 میں ہوگیا تھا لاپتہ ، اب تک نہیں مل سکا کوئی سراغ
شوپیاں : 22 سالہ نصیر احمد وانی 2019 میں ہوگیا تھا لاپتہ ، اب تک نہیں مل سکا کوئی سراغ
گزشتہ 30 برس کے دوران وادی کشمیر میں اے پی ، ڈی پی کی ایک رپورٹ کے مطابق 8 ہزار سے زائد نوجوان لاپتہ ہوئے ہیں ، جن کے اہل خانہ غم والم کی تصویر بنے اپنے پیاروں کی راہ دیکھ رہے ہیں ۔
گزشتہ 30 برس کے دوران وادی کشمیر میں اے پی ، ڈی پی کی ایک رپورٹ کے مطابق 8 ہزار سے زائد نوجوان لاپتہ ہوئے ہیں ، جن کے اہل خانہ غم والم کی تصویر بنے اپنے پیاروں کی راہ دیکھ رہے ہیں ۔ شوپیاں ضلع میں بھی دو ایسے خاندان مل جائیں گے، جن کے لخت جگر لاپتہ ہیں اور انہیں کچھ پتہ نہیں کہ وہ کہاں ہیں۔
29 نومبر 2019 کو ڈمپورہ کیگام شوپیاں میں 22 سالہ نصیر احمد وانی لاپتہ ہوگیا ۔ اس وقت سے اب تک ان کے اہل خانہ کو ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ اہل خانہ نے اس کا الزام سیکورٹی فورسز پر عائد کیا! ۔ اس کے علاوہ دو اگست 2020 اتوار کی شام دیر گئے بھی دہشت گردوں نے شوپیاں ضلع کے ریشی پورہ حرمین علاقہ میں ایک فوجی اہلکار ، جس کی شناخت شاکر منظور کے بطور ہوئی ہے ، کو اس وقت اغوا کر لیا ، جب وہ گھر سے اپنی گاڑی میں ڈیوٹی پر جا رہے تھے ۔ تاہم منظور کی گاڑی ایک نزدیکی علاقہ سے جلی ہوئی حالت میں برآمد ہوئی تھی ۔
دو اگست 2020 اتوار کی شام دیر گئے دہشت گردوں نے شاکر منظور کو اغوا کر لیا تھا ۔
شاکر منظور کے والد نے کہا کہ میں دہشت گردوں کی ہر تنظیم سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ اگر انہوں نے میرے بیٹے کو اغوا کر کے مار دیا ہے تو مجھے کسی بھی طرح اطلاع دیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے ابھی تک انہیں کوئی مدد نہیں ملی ہے ، میں حکومت اور پولیس اہکاروں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ میرے بیٹے کو تلاش کرنے میں میری مدد کریں ، مجھے بتائیں کہ آخر میرا بیٹا کہاں ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔