ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

دردناک حادثہ ! افطار کی تیاریوں میں مصروف تھے سبھی ، تبھی گھر پر گری آسمانی بجلی، 25 سالہ نوجوان کی موت

شام کے وقت جب گھر کے سبھی افراد روزہ کھولنے کی تیاریوں میں مصروف تھے ، عین اسی وقت آسمان سے زور دار بجلی اسی گھر پر پڑی ، جس کی وجہ سے محمد شفیع کے 25 سالہ بیٹے جنید شفیع کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی ۔

  • Share this:
دردناک حادثہ ! افطار کی تیاریوں میں مصروف تھے سبھی ، تبھی گھر پر گری آسمانی بجلی، 25 سالہ نوجوان کی موت
دردناک حادثہ ! افطار کی تیاریوں میں مصروف تھے سبھی ، تبھی گھر پر گری آسمانی بجلی، 25 سالہ نوجوان کی موت

جموں و کشمیر: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں واقع سلیگام پہلگام علاقہ میں اس وقت کہرام مچ گیا جب وہاں پر ایک رہائشی مکان پر بجلی گرنے کی وجہ سے ایک نوجوان کی موت واقع ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام سے کشمیر کے مختلف مقامات پر بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ جبکہ کچھ ایک علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ درمیانہ سے بھاری درجے کی بارش ہوئی ۔ موسم کے اچانک بدلاؤ سے لوگوں نے گھروں کے اندر ہی رہنے کو ترجیح دی ۔ لیکن سلیگام پہلگام کے ٹھوکر پورہ محلہ میں قائم محمد شفیع وانی کا آشیانہ ہی پورے کنبے کیلئے مصیبت کا سبب کا بن گیا ۔


شام کے وقت جب گھر کے سبھی افراد روزہ کھولنے کی تیاریوں میں مصروف تھے ، عین اسی وقت آسمان سے زور دار بجلی اسی گھر پر پڑی ، جس کی وجہ سے محمد شفیع کے 25 سالہ بیٹے جنید شفیع کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی ۔ جنید کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا ۔ تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ، جس کے بعد لاش کو افراد خانہ کے سپرد کیا گیا ۔ جموں و کشمیر پولیس نے تھانہ عیش مقام میں اس حوالے سے باضابطہ طور پر ایک کیس بھی درج کیا ہے ۔


جوں ہی جنید کی لاش اسپتال سے اس کے گاؤں پہنچی تو وہاں صف ماتم بچھ گیا اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد جنید کے گھر کے صحن میں جمع ہو گئی ، جہاں پر افطاری کی خوشی اچانک ماتم میں تبدیل ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس گھر کا سب کچھ ایک ہی پل میں اجڑ گیا ۔


ادھر محکمہ موسمیات نے کشمیر میں آئندہ چند گھنٹوں میں گرج چمک ، تیز ہواؤں اور بارشوں کی پیشین گوئی کی ہے ۔ تاہم آنے والے چند گھنٹوں کے بعد موسم میں بہتری آنے کی بھی بات کہی گئی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 14, 2021 10:40 PM IST