ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

Jammu-Kashmir Encounter: پاکستان کی سازش ناکام، پونچھ میں دو دہشت گرد ہلاک، علاقے میں سرچ آپریشن جاری

پولیس نے بتایا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کو سرینڈر کرنے کے لئے کہا تھا، لیکن ان کی طرف سے گولی باری شروع ہوگئی۔ اس کے جواب میں ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے بھی فائرنگ کی۔

  • Share this:
Jammu-Kashmir Encounter: پاکستان کی سازش ناکام، پونچھ میں دو دہشت گرد ہلاک، علاقے میں سرچ آپریشن جاری
پاکستان کی سازش ناکام، پونچھ میں دو دہشت گرد ہلاک، علاقے میں سرچ آپریشن جاری

جموں: جموں وکشمیر (Jammu-Kashmir) کے پونچھ (Poonch) علاقے میں جاری تصادم میں سیکورٹی اہلکاروں کو کامیابی ملی ہے۔ ہندوستانی جوانوں نے پاکستان کی سازش کو ناکام کردیا ہے۔ اس تصادم میں سیکورٹی اہلکاروں نے دو دہشت گردوں کو مار گرایا ہے۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ اتوار کو پونچھ واقع دگران پوشان (Dugran Poshana) علاقے میں سیکورٹی اہلکاروں اور تین دہشت گردوں کے درمیان گولی باری ہوئی تھی۔


خاص بات یہ ہے کہ ان دہشت گردوں میں دو پاکستانی ہیں۔ جبکہ ایک مقامی ہے۔ یہ اطلاع جموں وکشمیر پولیس نے دی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کو سرینڈر کرنے کے لئے کہا تھا، لیکن ان کی طرف سے گولی باری شروع ہوگئی تھی، جس کا ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے منہ توڑ جواب دیا۔ گزشتہ بدھ کو ہی ریاست کے پلوامہ ضلع میں سیکورٹی اہلکاروں نے تین دہشت گردوں کو مار گرایا تھا۔ اس گولی باری میں ایک مقامی شہری بھی زخمی ہوگیا تھا۔ پولیس افسران سے ملی اطلاعات کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے پلوامہ کے تکن علاقے میں سرچ آپریشن چلایا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کی طرف سے پہلے گولی باری شروع کی گئی تھی۔


حال ہی میں جموں وکشمیر میں پاکستان نے اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔ کچھ ہفتوں پہلے ہی سیکورٹی اہلکاروں کو نگروٹا شہر میں بڑی کامیابی ملی تھی۔ جوانوں نے جیش محمد کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔ افسران نے اطلاع دی تھی کہ دہشت گرد ایک ٹرک میں چھپ کر آئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ دہشت گرد 26/11 کی برسی پر بڑے حملے کی سازش کر رہے تھے۔


ریاست میں جاری ہیں ڈی ڈی سی انتخابات

جموں وکشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ بورڈ (ڈی ڈی سی) کے انتخابات جاری ہیں، جس کے سبب ریاست میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کردیئے گئے ہیں۔ اتوار کو یہاں 31 انتخابی حلقوں میں چھٹے مرحلے کی ووٹنگ ہونی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 334 پنچ اور 77 سرپنچ سیٹوں کے لئے بھی ووٹنگ کی جانی ہے۔ ان انتخابات کے سبب پوری کشمیر وادی میں ملٹی ٹیئر سیکورٹی سیکورٹی تعینات کی گئی ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 13, 2020 05:39 PM IST