جنوبی کشمیر: سیکورٹی اہلکاروں نے ترال میں تین دہشت گرد ہلاک کئے، جوانوں نے دیا تھا سرینڈر کا موقع
Jammu-Kashmir: گزشتہ بدھ کو بھی دہشت گردوں (Terrorists) نے جموں وکشمیر کے کلگام ضلع میں ہندوستانی فوج (Indian Army) کے جوانوں پر حملہ کردیا تھا۔ اس حملے میں ایک فوجی شہید ہوگئے تھے جبکہ تین زخمی ہوگئے تھے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 29, 2021 06:27 PM IST

جنوبی کشمیر کے ترال میں تصادم، 3 دہشت گرد ہلاک
سری نگر: جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال میں جمعے کو ہونے والے ایک مسلح تصادم میں سکیورٹی فورسز نے تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔ جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ترال کے منڈورہ میں جمعہ کو سیکورٹی فورسز نے ایک مسلح تصادم کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہلوک دہشت گردوں کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے نیز علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔
سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ترال کے منڈورہ میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس، فوج کی 42 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقے میں جمعہ کے روز کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مشتبہ جگہ کو محاصرے میں لینے کے دوران وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان مسلح تصادم چھڑ گیا جس میں تین دہشت گرد مارے گئے۔

جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال میں جمعے کو ہونے والے ایک مسلح تصادم میں سکیورٹی فورسز نے تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔
دہشت گردوں نے جوانوں پر کیا حملہ
جمعرات کو بھی ریاست میں پولیس نے دہشت گرد تنظیم جیش محمد کی ایک بڑی سازش کو ناکام کیا تھا۔ چیک پوائنٹ پر جانچ کے دوران پولیس کے ہتھے ایک دہشت گرد چڑھا تھا۔ جانچ کے دوران پولیس کو نوجوان کے پاس سے ایک پسٹل اور پانچ گرینیڈ ملے تھے۔ خاص بات ہے کہ ہندوستانی فوج نے جموں وکشمیر اپنے ایس او پی میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ لیا تھا۔ دہشت گردوں کو مارنے کے بجائے فوج خود سپردگی کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔