ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

بڈگام کے ماگام میں سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کاروائی ، لشکر طیبہ سے وابستہ سینئر کمانڈر اور تین دیگر او جی ڈبلیو گرفتار

پولیس کے مطابق یہ گروپ گزشتہ چند ماہ سے اس علاقہ میں سرگرم تھا اور ملی ٹینٹوں کو پناہ دینے اور دیگر غیر قانونی سر گرمیوں میں ملوث تھا ۔

  • Share this:
بڈگام کے ماگام میں سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کاروائی ، لشکر طیبہ سے وابستہ سینئر کمانڈر اور تین دیگر او جی ڈبلیو گرفتار
بڈگام کے ماگام میں سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کاروائی ، لشکر طیبہ سے وابستہ سینئر کمانڈر اور تین دیگر او جی ڈبلیو گرفتار

ملی ٹینسی مخالف کاروائیوں میں پولیس اور فوج کی جانب سے کافی تیزی آئی ۔ اسی دوران بڈگام کے ماگام بدرن  میں جموں و کشمیر پولیس  اور ٹو آر آ ر نے ایک مشترکہ  تلاشی  کارروائی انجام دیتے ہوئے لشکر طیبہ سے وابستہ ملی ٹینٹوں کے ایک سینئر کمانڈر اور تین دیگر او جی ڈبلیو کو بدرن ماگام سے گرفتار کیا ہے ۔ یہ کارروائی دو دن قبل انجام دی گئی ۔ ان کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ  قابل اعتراض مواد بھی برآمد کیا گیا ۔


پولیس کے مطابق یہ گروپ گزشتہ چند ماہ سے اس علاقہ میں سرگرم تھا  اور ملی ٹینٹوں کو پناہ دینے اور دیگر غیر قانونی سر گرمیوں میں ملوث تھا ۔ اس معاملہ کو لیکر ماگام پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر نمبر 82/2020 درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔ گرفتار کئے گئے ان لوگوں کی شناخت مظفر احمد ڈار ، مدثر احمد لون ، یونس وازہ بدرن ماگام اور نظیر احمد شیخ  پوشکر کھاگ بیروہ کے طور پر کی گئی ہے ۔ ان  کے قبضہ سے ایک پستول ، گرنیڈ  اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ۔


خیال رہے کہ کچھ روز قبل بھی آری زال خانصاحب بڈگام  میں فورسز کو ایک بڑی کامیابی ملی تھی ، جس میں فورسیز نے ملی ٹینٹوں کی ایک کمین گاہ کو تباہ کردیا تھا ۔ اس دوران ایس ایس پی بڈگام امود ناگپوری نے نیوز 18 اردو کو بتایا کہ فورسز نے مصدقہ اطلاع ملنے کے  بعد آری زال خانصاب کا محاصرہ کیا ۔ اس آپریشن کے دوران فورسز نے ملی ٹینٹوں کی ایک کمین گاہ کو بھی تباہ کیا اور لشکر طیبہ کے سینئر اعانت کار ظہور وانی سمیت ملی ٹینٹوں کے پانچ حامیوں کو بھی گرفتار کیا ۔ کمین گاہ سے فورسز نے کافی گولہ بارود برآمد کیا ۔ ایس ایس پی بڈگام نے مزید بتایا کہ آری زال میں اس کمین گاہ کو ملی ٹینٹ  کافی عرصے استعمال کرتے تھے ۔

First published: May 22, 2020 10:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading