உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: سری نگر میں سیکورٹی اہلکاروں پر دہشت گردوں نے کیا گرینیڈ سے حملہ، 5 شہری زخمی

    جموں وکشمیر: سری نگر میں سیکورٹی اہلکاروں پر دہشت گردوں نے کیا گرینیڈ سے حملہ، 5 شہری زخمی

    جموں وکشمیر: سری نگر میں سیکورٹی اہلکاروں پر دہشت گردوں نے کیا گرینیڈ سے حملہ، 5 شہری زخمی

    Jammu Kashmir Terrorist Grenade Attack: سری نگر میں منگل کو سیکورٹی اہلکاروں پر نشانہ بناکر پھینکے گئے گرینیڈ حملے میں پانچ شہری زخمی ہوگئے۔ دہشت گردوں نے سری نگر کے ہری سنگھ اسٹریٹ پر سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ دہشت گردوں نے ہری سنگھ سڑک پر جوانوں کے اوپر گرینیڈ سے حملہ کیا، جس میں پانچ شہری زخمی ہوگئے۔

    • Share this:

      ذسری نگر: سری نگر میں منگل کو سیکورٹی اہلکاروں پر نشانہ بناکر پھینکے گئے گرینیڈ حملے میں پانچ شہری زخمی ہوگئے۔ دہشت گردوں نے سری نگر کے ہری سنگھ اسٹریٹ پر سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ دہشت گردوں نے ہری سنگھ سڑک پر جوانوں کے اوپر گرینیڈ سے حملہ کیا، جس میں پانچ شہری زخمی ہوگئے۔
      اس درمیان، گزشتہ ایک ماہ میں ڈرون سرگرمیاں بڑھ جانے کے درمیان جموں کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس ایس پی) چندن کوہلی نے بتایا کہ آئندہ یوم آزادی سے قبل کسی بھی ناپاک منصوبے کو ناکام کرنے اور اس (یوم آزادی) تقریب کو پُرامن طریقے سے منعقد کرانے کے لئے سرحد پر سیکورٹی انتظامات کو سخت کردیا گیا ہے۔


      واضح رہے کہ ہتھیاروں اور نشیلی اشیا کی اسمگلنگ کے لئے سرحد پر ڈرون سرگرمیاں گزشتہ ایک ماہ میں بڑھ گئی ہیں، لیکن جب دو ایسے ڈرونوں کا استعمال 27 جون کو یہاں ہندوستانی فضائیہ کے اسٹیشن پر بم گرانے کے لئے کیا گیا تو ایک بڑی دیگر چیلنجز سامنے آگئے۔




      گزشتہ ماہ پولیس نے جموں کے سرحدی علاقے کانچک میں ایک پاکستانی ڈرون کو مار گرایا اور پانچ کلو گرام دھماکہ خیز اشیا ضبط کیا۔ گزشتہ کئی ماہ کے دوران سیکورٹی اہلکاروں نے ان ڈرون کے ذریعہ گرائے گئے دھماکہ خیز سامان، پستول، رائفل، بم وغیرہ برآمد کئے ہیں۔ یہ ڈرون سرحد پار سے کنٹرول کئے جاتے ہیں۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: