உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News : جنوبی کشمیر میں جیش کے 6 ملی ٹینٹس ڈھیر ، بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

    J&K News : جنوبی کشمیر میں جیش کے 6 ملی ٹینٹس ڈھیر ، بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

    J&K News : جنوبی کشمیر میں جیش کے 6 ملی ٹینٹس ڈھیر ، بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

    Jammu and Kashmir News : اجرو قاضی گنڈ میں دونوں انکاونٹرس کے تعلق سے منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں آئی جی پی نے کہا کہ ملی ٹینٹوں کی ہلاکت سے لگ بھگ جنوبی کشمیر میں جیش کا صفایا ہو گیا ہے۔ جبکہ مہلوک ملی ٹینٹ عام شہریوں کی ہلاکت اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

    • Share this:
    جنوبی کشمیر: فوج اور پولیس نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ اور کولگام اضلاع میں دو الگ الگ انکاونٹرس کے دوران جیش محمد نامی ملی ٹینٹ تنظیم کے 6 ملی ٹینٹوں کو یکے بعد دیگرے انکاونٹرس میں مار گرایا۔ مہلوک ملی ٹینٹوں میں 4 مقامی اور دو پاکستانی ملی ٹینٹ بھی شامل ہیں ۔ جبکہ جیش تنظیم کے دو کمانڈر بھی مہلوکین میں شامل ہیں ۔ اننت ناگ کے نوگام ویری ناگ علاقے میں سیکورٹی فورسیز اور ملی ٹینٹوں کے مابین انکاونٹر میں جیش سے تعلق رکھنے والے 3 ملی ٹینٹوں کو مار گرایا گیا۔ جبکہ جھڑپ میں 19 راشٹریہ رایفلز کا ایک فوجی جوان بھی شہید ہو گیا۔ فوجی جوان کی شناخت سپاہی جسبیر سنگھ ساکنہ تارن تران پنجاب کے طور سے ہوئی ہے۔ مارے گئے ملیٹینٹوں کی شناخت نتھی پورہ ڈورو کے پیر الطاف اور دودھ وانگن ویری ناگ کے نثار کھانڈے کے طور پر ہوئی ہے جبکہ پولیس کے مطابق تیسرا ملی ٹینٹ پاکستانی تھا۔

    یہ انکاونٹر جموں و کشمیر پولیس، 19 آر آر اور سی آر پی ایف کے مشترکہ آپریشن کے طور پر انجام دیا گیا۔ انکاونٹر کی جگہ سے سیکورٹی فورسیز نے ایک ایم 4 رائفل سمیت کافی تعداد میں ہتھیار اور گولی بارود برآمد کر کے ضبط کر لیا ہے۔ سیکورٹی فورسیز کے مطابق اس آپریشن کے دوران عام شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا گیا اور اس دوران فوج کے 3 اہلکار جسبیر سنگھ، اشان حسین خان، راہل یادو و جموں و کشمیر پولیس اہلکار دیپک کمار بھی زخمی ہوگئے۔ جبکہ سپاہی جسبیر زخموں کی تاب نہ لاکر بعد میں دم توڑ بیٹھے۔

    ادھر جنوبی ضلع کولگام کے مرہامہ علاقے میں  سیکورٹی فورسز کو علاقے میں ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی جس میں ایک پاکستانی ملی ٹینٹ سمیت 3 ملی ٹینٹ ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے بھاری تعداد میں ہھتیار اور گولہ بارود ضبط کیا گیا ہے ۔  کولگام پولیس، سی آر پی ایف کی 18 ویں بٹالین اور فوج کی 9 آر آر کے جوانوں نے آپریشن انجام دیا۔ مہلوک ملی ٹینٹوں کی شناخت شاہد عرف شہزاد ساکنہ پاکستان ، عُزیر احمد ساکنہ مرہامہ اور  محمد شفیع ڈار ساکنہ ترال کے بطور ہوئی ہے۔

    آئی جی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ ہلاک شدہ ملی ٹینٹوں کا تعلق جیش محمد سے تھا جبکہ سیکورٹی فورسز کے لیے یہ آپریشن اہم اور بڑی کامیابی سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ اجرو قاضی گنڈ میں دونوں انکاونٹرس کے تعلق سے منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں آئی جی پی نے کہا کہ ملی ٹینٹوں کی ہلاکت سے لگ بھگ جنوبی کشمیر میں جیش کا صفایا ہو گیا ہے۔ جبکہ مہلوک ملی ٹینٹ عام شہریوں کی ہلاکت اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ آئی جی پی نے کہا کہ جنوبی کشمیر میں یہ دونوں انکاونٹرس فورسز کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے اور آنے والے دنوں میں اسطرح کے آپریشنز میں مزید شدت لائی جائے گی۔
    قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: