உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر: سدرا میں ایک ہی کنبے کے 6افراد مردہ پائے گئے، موقع پر پہنچی پولیس

    پولیس نے بتایا کہ لاشوں کو یہاں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کی ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئی ہیں۔ تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

    • Share this:
      جموں و کشمیر سے بڑی خبر ہے۔ جموں کے سدرا علاقے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

      خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق، پولیس نے بتایا کہ بدھ کو یہاں ان کے گھر میں ایک خاندان کے چھ افراد مشتبہ حالات میں مردہ پائے گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سکینہ بیگم، ان کی دو بیٹیاں نسیمہ اختر اور روبینہ بانو، بیٹا ظفر سلیم اور دو رشتہ دار نور الحبیب اور سجاد احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

      ابتدائی جانچ کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ ان تمام لوگوں نے خودکشی کی  ہے۔



       

      گوندیا میں مسافر ٹرین نے مال گاری کو ماری ٹکر، 50 سے زیادہ لوگ زخمی

      Saudi Arabiaسے فرار ہونے والی 2بہنوں کے ساتھ آسٹریلیا میں کیا ہوا؟ اپارٹمنٹ سے پراسرار حال

      سدرا کے علاقے میں ایک گھر سے دو لاشیں ملی ہیں جب کہ دوسرے گھر سے چار لاشیں ملی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ لاشوں کو یہاں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کی ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئی ہیں۔ تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: