جموں و کشمیر میں المناک حادثہ، کشتواڑ کے قریب کھائی میں گری کار ، 7 افراد کی موت
حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ صبح تقریباً 8.35 بجے ڈچن علاقے میں ڈانگ ڈورو پاور پروجیکٹ سائٹ کے قریب پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور واقعے سے متعلق تفصیلی معلومات کا انتظار ہے۔
حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ صبح تقریباً 8.35 بجے ڈچن علاقے میں ڈانگ ڈورو پاور پروجیکٹ سائٹ کے قریب پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور واقعے سے متعلق تفصیلی معلومات کا انتظار ہے۔
جموں۔ جموں۔ جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں بدھ کو ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم 7 افراد کی موت کا خدشہ ہے۔ حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ صبح تقریباً 8.35 بجے ڈچن علاقے میں ڈانگ ڈورو پاور پروجیکٹ سائٹ کے قریب پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور واقعے سے متعلق تفصیلی معلومات کا انتظار ہے۔
مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے بھی ٹویٹ کرکے اس واقعہ کی جانکاری دی اور کہا کہ تمام ضروری مدد فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا، 'ابھی ابھی کشتواڑ کے ڈی سی ڈاکٹر دیونش یادو سے ڈانگ ڈورو پروجیکٹ سائٹ پر پیش آنے والے بدقسمت سڑک حادثے کے بارے میں بات کی ہے۔ واقعے میں 7 افراد جاں بحق جب کہ ایک شدید زخمی ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) میں ریاستی وزیر نے مزید کہا، "حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو ضرورت کے مطابق ضلع اسپتال کشتواڑ یا جی ایم سی، ڈوڈا منتقل کیا جا رہا ہے۔" ضرورت کے مطابق ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔