80 سال کی Kashmiri Woman جم کر بولتی ہے انگریزی، بولنے کے طریقہ کے فین ہوئے لوگ
80 سال کی Kashmiri Woman جم کر بولتی ہے انگریزی، بولنے کے طریقہ کے فین ہوئے لوگ ۔ تصویر : twitter/@syedsleetshah
Kashmiri Women Video : ان دنوں سوشل میڈیا پر 80 سال کی ایک سن رسیدہ کشمیری خاتون کا ایک ویڈیو جم کر وائرل ہورہا ہے ۔ اس ویڈیو میں وہ انگریزی کے کچھ الفاظ کو واضح طور پر بولتی نظر آرہی ہیں ۔ اب تک جس نے بھی یہ ویڈیو دیکھا ہے ، وہ حیران رہ گیا ہے ۔
نئی دہلی : ان دنوں سوشل میڈیا پر 80 سال کی ایک سن رسیدہ کشمیری خاتون کا ایک ویڈیو (80 Year Old Kashmiri Women Video) جم کر وائرل ہورہا ہے ۔ اس ویڈیو میں وہ انگریزی کے کچھ الفاظ کو واضح طور پر بولتی نظر آرہی ہیں ۔ اب تک جس نے بھی یہ ویڈیو دیکھا ہے ، وہ حیران رہ گیا ہے ۔ اس ویڈیو میں سن رسیدہ خاتون کشمیری زبان (Kashmiri Language) میں پوچھے گئے پھلوں ، سبزیوں اور جانوروں کے نام انگریزی میں بے دھڑک بول رہی ہیں ۔ اب تک اس ویڈیو کو لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور شیئر کرچکے ہیں ۔
مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹویٹر پر سید سلیٹ شاہ کے ذریعہ شیئر کیا گیا 37 سکینڈ کا ویڈیو اب وہاٹس ایپ ، فیس بک اور انسٹاگرام جیسے دیگر پلیٹ فارموں پر بھی پہنچ گیا ہے ۔ نوجوان کشمیری میں کچھ پھلوں ، سبزیوں اور جانوروں کے نام کہتا ہے اور روایتی ڈریس میں تقریبا 80 سال کی دادی کو ان کا انگریزی نام بتانے کیلئے کہتا ہے ۔ حالانکہ جب نوجوان ان سے بلی کی انگریزی پوچھتا ہے تو وہ جواب دینے میں لڑکھڑا جاتی ہیں ۔ سن رسیدہ خاتون کے کشمیری پروناونسیشن نے لوگوں کا دل جیت ہے ۔
The circle of life ! 💜
They taught us how to talk when we were babies and how the turntables ! What is even more wholesome is that learning is a consistent process in life ! 💫 pic.twitter.com/NxQ7EHjAwZ
حالانکہ یہ سن رسیدہ خاتون کا نام کیا ہے اور کون سی جگہ کی ہیں ، اس کا پتہ ویڈیو سے نہیں لگ پاتا ہے ۔ مگر خاتون کے لباس اور نوجوان کے بولنے کے لہجہ سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں کشمیر کے کسی دیہی علاقہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ بہر حال لوگوں کو یہ ویڈیو کافی پسند آرہا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔