உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر : پلوامہ ضلع میں فوج کی انسان دوست کارروائی سے بڑا حادثہ ٹل گیا

    جموں و کشمیر : پلوامہ ضلع میں فوج کی انسان دوست کارروائی سے بڑا حادثہ ٹل گیا

    جموں و کشمیر : پلوامہ ضلع میں فوج کی انسان دوست کارروائی سے بڑا حادثہ ٹل گیا

    Jammu and Kashmir News : جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں فوج کی انسان دوست کارروائی سے ایک گاوں کی آبادی کی جان و مال کو بچا لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع پلوامہ کے لاجورہ گاوں میں فوج کی بروقت کارروائی سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا ۔

    • Share this:
    پلوامہ : جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں فوج کی انسان دوست کارروائی سے ایک گاوں کی آبادی کی جان و مال کو بچا لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع پلوامہ کے لاجورہ گاوں میں فوج کی بروقت کارروائی سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا ۔ گزشتہ شب پلوامہ کے لاجورہ علاقہ میں نظیر احمد جوکہ پیشے سے ٹیچر ہیں ، کے دو منزلہ رہایشی مکان میں آچانک آگ نمودار ہوگئی ۔ نظیر احمد کے علاوہ پورا علاقہ گہری نیند میں ہونے کے سبب کسی کو بھی کی آگ کی واردات کا پتہ نہیں چلا  ۔ تاہم فوج کی 55 راشٹریہ رایفلز کی ایک پارٹی لاجورہ میں رات کے معمول کے گشت پر تھی اس دوران فوجی پارٹی کی رہاشی مکان میں لگی بھیانک آگ پر نظر پڑی ۔ فورا فوجی پارٹی نے بچاو کارروائی شروع کردی ۔

    فوجی اہلکاروں نے پہلے آگ میں پھنسے نظیر احمد کے پورے کنبے کو با حفاظت مکان سے باہر نکالا اور مکان میں لگی آگ کو بجانے کی پہل کی ۔ فوج کے اس اقدام کی نظیر احمد اور لاجورہ کی مقامی آبادی نے سراہنا کرتے ہوئے فوجی پارٹی کا شکریہ ادا کیا ۔ لاجورہ گاوں کی آبادی کا کہنا ہے کہ اگرچہ فوج وقت پر بچاو کارروائی انجام نہیں دیتی ، تو آگ کی اس واردات سے علاقے میں کافی جانی اور مالی نقصان ہوجاتا ۔

    مقامی لوگوں نے الزام عاید کیا ہے کہ لاجورہ گاوں کا بجلی نظام پوری طرح خستہ حالی کا شکار ہوگیا ہے ، جس کی وجہ سے ہمیشہ ہی یہاں بجلی کے شاٹ سرکٹ ہونے کا خطرہ لاحق رہتا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات پیش آیا حادثہ بھی بجلی کے شاٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوا تھا ۔ تاہم فوج کی بر وقت کارروائی سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: