ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

پولیس کی انوکھی پہل، قومی شاہراہ پر میڈیکل اور ایمرجنسی کیلئے علیحدہ راستہ مخصوص

پولیس نے تمام ناکوں پر قومی شاہراہ کا ایک طرف ایمرجنسی اور میڈیکل اسٹاف کے لئے مخصوص رکھا جس میں پولیس نے باضابطہ سائن بورڈ بھی چسپاں کئے ہیں جن پر لکھا ہے کہ اس راستے کے ذریعے سے ایمرجنسی،میڈیکل اسٹاف اور کوڈ میں مبتلا مریضوں جاسکتے ہیں۔

  • Share this:
پولیس کی انوکھی پہل، قومی شاہراہ پر میڈیکل اور ایمرجنسی کیلئے علیحدہ راستہ مخصوص
پولیس نے تمام ناکوں پر قومی شاہراہ کا ایک طرف ایمرجنسی اور میڈیکل اسٹاف کے لئے مخصوص رکھا جس میں پولیس نے باضابطہ سائن بورڈ بھی چسپاں کئے ہیں جن پر لکھا ہے کہ اس راستے کے ذریعے سے ایمرجنسی،میڈیکل اسٹاف اور کوڈ میں مبتلا مریضوں جاسکتے ہیں۔

جموں وکشمیر میں جب سے لاک ڈاؤن نافذ ہوا تب سے مسلس سڑکوں پر مختلف جگہوں پر ٹریفک کی نقل و حمل بھی جارہی رہی اور کئی جگہوں پر بھاری تعداد میں ٹریفک نظر آرہا ہے۔ اگر چہ لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کے لیے پولیس اگر چہ جگہ جگہ ناکے اور خار دار تاریں بھی لگاتے ہیں لیکن اس کے باوجود ٹریفک کی آمدو رفت خاصی تعداد میں نظر آتی ہے۔ اس دوران میڈیکل اسٹاف اور خاص کر ایمرجنسی سے وابستہ اہلکاروں کو اپنے منزل مقصود تک پہنچنے میں کافی دشواریاں پیش آتی ہیں ۔ کھبی کھبار گھنٹوں گھنٹوں ایمرجنسی گاڑیاں ٹریفک جام میں پھنس جاتے ہیں۔


اس ٹریفک جام کو ختم اور کم کرنے کے لیے جموں وکشمیر پولیس متحرک ہو گئی ہے۔ انہوں نے ایک انوکھی پہل شروع کی ہے۔ایس ایس پی بارہمولہ رئیس محمد بھٹ کی ہدایت کے مطابق سری نگر بارہمولہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو کم کرنے اور میڈیکل اسٹاف،میڈیکل ایمرجنسی سروسز کو بغیر خلل کے منزل پر پہنچنے کے لیے بارہمولہ پولیس نے مختلف ناکوں پر انوکھی پہل شروع کی ۔


پولیس نے تمام ناکوں پر قومی شاہراہ کا ایک طرف ایمرجنسی اور میڈیکل اسٹاف کے لئے مخصوص رکھا جس میں پولیس نے باضابطہ سائن بورڈ بھی چسپاں کئے ہیں جن پر لکھا ہے کہ اس راستے کے ذریعے سے ایمرجنسی،میڈیکل اسٹاف اور کوڈ میں مبتلا مریضوں جاسکتے ہیں۔ ایس ڈی پی او پٹن ظفر مہدی نے نیوز18 اردو کو بتایا کہ یہ ایک اچھی پہل انہوں نے شروع کی جس سے ایمرجنسی کے دوران ان لوگوں کو کسی طرح کا کوئی مشکل نہیں آسکتاہے۔


سرینگر بارہمولہ نیشنل ہائی وے پر جہاں جہاں پولیس کے ناکے لگے ہوئے ہیں وہاں یہ علیحدہ راستے بنائے گئے۔سرینگر بارہمولہ نیشنل ہائی وے پر نارہ بل کے مقام پر پولیس نے ایک بڑا ناکہ لگایا ہے جہاں سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں جمع ہوتی ہیں۔ان گاڑیوں میں موجود میڈکل اور ایمرجنسی جیسے لوگ بھی ٹریفک جام میں پھنس جاتے ہیں ۔ پولیس کی اس پہل سےفائدہ یہ ہوگا کہ میڈیکل اسٹاف اور کوڈ ایمرجنسی سے جڑے افراد بغیر خلل و رکاوٹ کے ناکوں پر ٹریفک جام میں پھنسنےسے بچ سکتے ہیں۔ اس پہل پر لوگوں نے پولیس کی ستائش کی۔
Published by: Sana Naeem
First published: May 22, 2021 07:17 PM IST