உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: بارہمولہ کے بابا ریشی شرنز روڈ پر سڑک حادثہ، خاتون ہلاک، 3 دیگر زخمی، زخمی سری نگر اسپتال منتقل

    جموں وکشمیر: بارہمولہ کے بابا ریشی شرنز روڈ پر سڑک حادثہ

    جموں وکشمیر: بارہمولہ کے بابا ریشی شرنز روڈ پر سڑک حادثہ

    شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بابا ریشی روڈ پر منگل کی شام ایک مسافر سومو گاڑی حادثے کی شکار ہوئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک خاتون کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ 3 دیگر مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

    • Share this:
    شمالی کشمیر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بابا ریشی روڈ پر منگل کی شام ایک مسافر سومو گاڑی  حادثے کی شکار ہوئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک خاتون کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ 3 دیگر مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق، یہ حادثہ اس وقت پیش آیا، جب ایک ٹاٹا سوموگاڑی زیر نمبر JK09 8450 ٹنگمرگ سے دودھ بگ کنڈی کی طرف جا رہی تھی کہ شرنز فال کے مقام پرگاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی اور گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں ایک خاتون کی موقع پر ہی موت ہوئی جبکہ تین دیگر مسافر زخمی ہوئے۔

    عینی شاہدین کے مطابق، یہ حادثہ اس وقت پیش آیا، جب ایک ٹاٹا سوموگاڑی زیر نمبر JK09 8450 ٹنگمرگ سے دودھ بگ کنڈی کی طرف جا رہی تھی کہ شرنز فال کے مقام پرگاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی اور گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں ایک خاتون کی موقع پر ہی موت ہوئی جبکہ تین دیگر مسافر زخمی ہوئے۔
    عینی شاہدین کے مطابق، یہ حادثہ اس وقت پیش آیا، جب ایک ٹاٹا سوموگاڑی زیر نمبر JK09 8450 ٹنگمرگ سے دودھ بگ کنڈی کی طرف جا رہی تھی کہ شرنز فال کے مقام پرگاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی اور گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں ایک خاتون کی موقع پر ہی موت ہوئی جبکہ تین دیگر مسافر زخمی ہوئے۔


    زخمیوں کو فوری طور پر بچاؤ کاروائی کے بعد علاج معالجہ کے لئے سب ڈسٹرکٹ اسپتال ٹنگمرگ پہنچایاگیا۔ جہاں ان کا علاج ومعالجہ کیاگیا۔ کچھ زخمیوں کی حالت کو نازک دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے انہیں سرینگر منتقل کیا۔ خاتون کے گھروں اور رشتہ داروں نے جوں ہی ان کی موت کی خبر سنی تو آہ و فغاں کرتے ہوئے وہ ٹنگمرگ اسپتال پہنچے۔ یہاں ہر ایک کی آنکھ نم تھی۔   متوفی خاتون کی شناخت شاہینہ بیگم زوجہ ناصر احمد خان ساکنہ نل سر بابا ریشی کے طور پرہوئی ہے۔باتایاجاتاہے کہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

    دوسری جانب ٹنگمرگ اسپتال میں لاش کے قانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعد خاتون میت کو لواحقین کے حوالے کیاگیا۔جوں ہی شاہینہ کی لاش ان کے آبائی گاؤں پہنچائی گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی۔ واضح رہے کہ کشمیر میں آئے روز سڑک حادثات میں جانیں تلف ہوتی ہے۔ لوگوں کو تلقین کی جاتی ہے کہ سڑکوں پر احتیاط سے گاڑی چلائیں تاکہ انسانی جانوں کا زیاں نہ ہو۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: