ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر انتظامیہ نے کہا- ٹرین اور ہوائی جہاز میں سفر کرنے والوں کے لئے 14روزہ کوارنٹائن لازمی

حکومت کے مطابق جموں وکشمیر میں بذریعہ ہوائی پرواز، ریل گاڑی یا ٹرانسپورٹ کے دیگر ذرائع سے آنے والے تمام مسافروں کو 14 دن انتظامی قرنطینہ میں رہنا اور آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کے ذریعے کووڈ ٹیسٹ کرنا لازمی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 24, 2020 01:49 PM IST
  • Share this:
جموں وکشمیر انتظامیہ نے کہا- ٹرین اور ہوائی جہاز میں سفر کرنے والوں کے لئے 14روزہ کوارنٹائن لازمی
جموں وکشمیر انتظامیہ نے کہا- ٹرین اور ہوائی جہاز میں سفر کرنے والوں کے لئے 14روزہ کوارنٹائن لازمی

سری نگر: حکومت کے مطابق جموں وکشمیر میں بذریعہ ہوائی پرواز، ریل گاڑی یا ٹرانسپورٹ کے دیگر ذرائع سے آنے والے تمام مسافروں کو 14 دن انتظامی قرنطینہ میں رہنا اور آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کے ذریعے کووڈ ٹیسٹ کرنا لازمی ہے۔

اگر ٹیسٹ منفی ثابت ہوا تو ایسے مسافروں کو گھر بھیج دیا جائے گا اور مثبت ٹیسٹ کی صورت میں ہسپتال میں رہنا لازمی ہوگا۔ یہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ کے تحت یوٹی کا پروٹوکال ہے۔ اس ضمن میں تمام ائر لائنز اور دیگر متعلقین کو مسافروں کو پروٹوکال سے متعلق جانکاری فراہم کرنے کے لئے کہا گیا ہے تاکہ مسافر کسی تشویش کا شکار نہ ہوں۔


تمام مسافروں کو 14 دن انتظامی قرنطینہ میں رہنا اور آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کے ذریعے کووڈ ٹیسٹ کرنا لازمی ہے۔
تمام مسافروں کو 14 دن انتظامی قرنطینہ میں رہنا اور آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کے ذریعے کووڈ ٹیسٹ کرنا لازمی ہے۔


دریں اثنا ہفتہ کو سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 151 مسافر وندے بھارت مشن کے تحت اترے۔ اس طرح کووڈ خصوصی پروازوں کے ذریعے اب تک 652 مسافر جموں وکشمیر وارد ہوئے۔ یوٹی سے باہر درماندہ زائد از 87,948 شہریوں کو 26 کووڈ خصوصی ریل گاڑیوں، چار پروازو ں اور درجنوں بسوں میں کووڈ وبا سے بچاﺅ کے تمام اقدامات پر عمل پیرا رہ کر واپس یوٹی لائے گئے۔
First published: May 24, 2020 01:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading