اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جموں وکشمیر: قبائلی برادری کے لوگوں کے مویشیوں کے لئے ایک ہزار شیڈ تعمیر کرے گی انتظامیہ

    جموں وکشمیر: قبائلی برادری کے لوگوں کے مویشیوں کے لئے ایک ہزار شیڈ تعمیر کرے گی انتظامیہ

    جموں وکشمیر: قبائلی برادری کے لوگوں کے مویشیوں کے لئے ایک ہزار شیڈ تعمیر کرے گی انتظامیہ

    جموں وکشمیر یوٹی انتظامیہ قبائلی برادری کے لوگوں کے مویشیوں کے لئے ایک ہزار شیڈ تعمیر کرنے جارہی ہے۔ اس بات کا اعلان یوٹی کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے ایس کے آئی سی سی سری نگر میں اس طبقے کی حالت زندگی کو بہتر بنانے اور انہیں مختلف سہولیات فراہم کرنے سے متعلق ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu, India
    • Share this:
      رمیش امباردار کی رپورٹ

      جموں: جموں وکشمیر یوٹی انتظامیہ قبائلی برادری کے لوگوں کے مویشیوں کے لئے ایک ہزار شیڈ تعمیر کرنے جارہی ہے۔ اس بات کا اعلان یوٹی کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے ایس کے آئی سی سی سری نگر میں اس طبقے کی حالت زندگی کو بہتر بنانے اور انہیں مختلف سہولیات فراہم کرنے سے متعلق ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قبائیلی امور کا محکمہ اون کاٹنے والی مشینوں اور ہنر مندی کے لئے پندرہ سو سیلف ہیلپ گروپس کو ایک ایک لاکھ روپئے کی مالی مدد بھی فراہم کرے گا۔

      اس کے علاوہ ان سیلف ہیلپ گروپس کو جنریٹر سیٹ خریدنے کے لئے فی کس تین لاکھ روپئے دیئے جائیں گے۔ دور دراز ڈھوکوں پر ایسے یونٹوں کو شمسی توانائی پر چلنے والے جن سیٹ فراہم کئے جائیں گے تاکہ وہ کسی دقت کے بغیر اپنا کام جاری رکھ کر اپنا روزگار کما سکیں۔ لیفٹننٹ گورنر نے بھیڑ بکری پالنے والوں کو سماجی تحفظ سکیم کے تحت مدد فراہم کرنے کے منصوبے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ان کی بھیڑ بکریون کو انشورنس کور کے دائرے میں لایا جائے گا۔

      لیفٹیننٹ گورنر نے یقین دلایا کہ علاج ومعالجے کی سہولییات فراہم کرنے کے لئے ہیلتھ کارڈ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ صحت کی نگرانی کے لئے ایک جامع پالیسی مرتب کی جائے گی۔

      لیفٹیننٹ گورنر نے یقین دلایا کہ علاج ومعالجے کی سہولییات فراہم کرنے کے لئے ہیلتھ کارڈ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ صحت کی نگرانی کے لئے ایک جامع پالیسی مرتب کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ یو ٹی میں لائیو سٹک کی پیدواری صلاحیت کو بڑھانے کے لئے مختلف اقدامات کر رہی ہے تاکہ اس کام سے وابستہ قبائلی طبقے کے لوگوں اور دیگر لوگوں کی حالت زندگی بہتر ہوسکے۔

      یہ بھی پڑھیں۔
      الیکشن کمیشن آف انڈیا نےجموں وکشمیرمیں انتخابی فہرستوں پرخصوصی نظر ثانی کا دیا حکم


      یہ بھی پڑھیں۔

      غلام نبی آزاد کی کانگریس پر تنقید، کہا- اندرا گاندھی کے وقت اسٹار رہا، اب پارٹی نے دو سال بٹھائے رکھا

      واضح رہے جموں وکشمیر یوٹی میں بارہ لاکھ کنبے بھیڑ پالنے کی صنعت سے وابستہ ہیں اور ان کی امداد کا یہی ذریعہ ہے۔ جموں وکشمیر میں جہاں گوشت کی کھپت ملک کی کسی اور ریاست سے بہت زیادہ ہے، لہٰذا جموں وکشمیر کو کھپت کا چالیس فی صد حسہ دوسری ریاستوں سے درآمد کرنا پڑ رہا ہے اور اسی کے مد نظر یو ٹی میں بھیڑوں کی پیدوار کو بڑھانے کی طرف خصوصی توجع مرکوز کی جا رہی ہے، جس سے یہاں کے بھیڑ پالنے والی برادری کو بھی فائدہ ہوگا اور یو ٹی کی گوشت کی ضروریات بھی پوری ہوں گی۔

      دوسری طرف جموں وکشمیر ملک میں اون پیدا کرنے والی ریاستوں میں دوسرے نمبر پر ہے۔ اور اون کے معیار کے لحاظ سے یوٹی پہلے نمبر پر شمارکی جاتی ہے۔ اس ورکشاپ کے دوران منوج سنہا نے یہ بھی اعلان کیا کہ جموں خطے میں بھی اون کو جمع کرنے اور اس کی درجہ بندی کرنے اور پیک کرنے کا ایک یونٹ قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ان کی سرکارقبائلی طبقے کی ہمہ گیر ترقی کے لئے کوشاں ہے  اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے انقلابی اصلاحات اور مختلف فلاحی اقدامات کئے جارہے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: