ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: کشمیر موضوع پر بات رکھنے والے وکیل بابر قادری کا گولی مار کر قتل

Advocate Baber Qadri shot at by unidentified terrorists: ایسا مانا جارہا ہے کہ گزشتہ دنوں بابر قادری نے ایک ٹی وی ڈبیٹ میں کشمیر موضوع پر رائے رکھی تھی، جس کے سبب ان پر یہ جان لیوا حملہ ہوا ہے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: کشمیر موضوع پر بات رکھنے والے وکیل بابر قادری کا گولی مار کر قتل
جموں وکشمیر: کشمیر موضوع پر بات رکھنے والے وکیل بابر قادری کا گولی مار کرقتل

سری نگر: جموں وکشمیر (Jammu and Kashmir) کے سری نگر یں جمعرات کو نامعلوم دہشت گردوں کے حملے میں وکیل بابر قادری (Advocate Baber Qadri) کی موت ہوگئی۔ حملے کے فوراً بعد بابر قادری کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا جائے، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ اعلان کردیا ہے۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ گزشتہ دنوں بابر قادری نے ایک ٹی وی ڈبیٹ میں کشمیر موضوع پر رائے رکھی تھی، جس کے سبب ان پر یہ جان لیوا حملہ ہوا ہے۔


ایک پولیس افسر نے بتایا کہ دہشت گردوں نے حاول علاقے میں شام 6 بجکر 25 منٹ کے آس پاس وکیل بابر قادری کو تقریباً سے گولی مار دی اور وہاں سے فرار ہوگئے۔ حملے کے بعد اس علاقے کو سیل کردیا گیا ہے اور موقع پر مقامی انتظامیہ کے تمام سینئر افسران موجود ہیں۔ جس علاقے میں بابر قادری پر جان لیوا حملہ ہوا، وہاں پر فوج، جموں وکشمیر پولیس اور سی آرپی ایف نے ایک بڑی تلاشی مہم شروع کی ہے۔




کچھ دنوں پہلے ہی شیئر کیا تھا اسکرین شاٹ

تین دن پہلے انہوں نے ایک ’اسکرین شاٹ’ ٹوئٹ کیا تھا اور جموں میں پولیس سے ان کے خلاف ’غلط تشہیر’ کرنے والے فیس بک کے ایک صارف کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی گزارش کی تھی۔ بابر قادری نے اپنے آخری ٹوئٹ میں لکھا تھا، ’میں ریاست کی پولیس انتظامیہ سے شاہ نظیر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی گزارش کرتا ہوں، جو کہ میرے بارے میں غلط تشہیر کر رہی ہے کہ میں ایجنسیوں کے لئے کام کرتا ہوں۔ اس طرح کے بیانات سے میری زندگی کو خطرہ ہوسکتا ہے’۔

ٹی وی ڈبیٹ میں لیتے تھے حصہ

وکیل ٹی وی ڈبیٹ میں حصہ لیتے تھے اور مقامی اخباروں میں کالم بھی لکھتے تھے، جسے علاحدگی پسند نہیں کرتے تھے۔ اس سے پہلے دہشت گردوں نے بدھ کی رات بڈگام ضلع کے کھگ علاقے میں بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے رکن بھوپیندر سنگھ کا گولی مارکر قتل کردیا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 24, 2020 09:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading