ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : کورونا سے نمٹے کیلئے تمام اسپتالوں کو تیاری کی حالت میں رکھا گیا ہے ، آکسیجن اور وینٹی لیٹر دستیاب : ڈاکٹر مشتاق

Jammu and Kashmir News : کووڈ سے نمٹے کیلئے کشمیر میں تمام اسپتالوں کو تیاری کی حالت میں رکھا گیا ہے اور محکمہ صحت کسی بھی حالات سے نمٹے کیلئے تیار ہے ۔ آکسیجن کے ساتھ ساتھ وینٹی لیٹر کا بھی انتظام ہے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : کورونا سے نمٹے کیلئے تمام اسپتالوں کو تیاری کی حالت میں رکھا گیا ہے ، آکسیجن اور وینٹی لیٹر دستیاب : ڈاکٹر مشتاق
جموں و کشمیر : کورونا سے نمٹے کیلئے تمام اسپتالوں کو تیاری کی حالت میں رکھا گیا ہے ، آکسیجن اور وینٹی لیٹر دستیاب : ڈاکٹر مشتاق

جموں و کشمیر : کووڈ سے نمٹے کیلئے کشمیر میں تمام اسپتالوں کو تیاری کی حالت میں رکھا گیا ہے اور محکمہ صحت کسی بھی حالات سے نمٹے کیلئے تیار ہے ۔ آکسیجن کے ساتھ ساتھ وینٹی لیٹر کا بھی انتظام ہے ۔ ان باتوں کا اظہار ڈائرکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈا کٹر مشتاق احمد نے کپواڑہ میں ایک آکسیجن جنریشن پلانٹ کے افتتاح موقع پر نیوز 18 کے نمائندے کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی کشمیر میں کووڈ کو لے کر حالات زیادہ خراب نہیں ہیں ۔ لیکن پھر بھی انتظامیہ حالات سے نمٹے کیلئے پوری طرح تیار ہے ۔


انہوں نے کہا کہ شمالی کشمیر میں فعال دو آکسیجن جنریشن پلانٹ قائم کیے گئے ہیں اور اسپتالوں میں مزید آکسیجن سلنڈر اور وبنٹی لیٹر دستیاب رکھا جائے گا ۔ تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کے موقع پر اس کا استمال کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پورے کشمیر میں کنٹینمنٹ زون اور ریڈ زون قائم کیے جارہے ہیں ۔ تاکہ جن علاقوں میں کووڈ کے مثبت کیسز سامنے آتے ہیں ۔ ان علاقوں میں تمام لوگوں کے نمونے حاصل کئے جاسکیں اور بروقت ان کا علاج شروع کیا جا سکے ۔


انہوں نے نیوز 18 کے ذریعہ لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ماسک کو معمولی ہتھیار نہ سمجھیں ۔ کیونکہ اس بیماری سے بچنے کیلئے ماسک سب سے بڑا احتیاط ہے اور لوگوں سے کہا کہ ماسک کا استمال کرکے اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی جان بھی بچائیں ۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران پر زور دیا کہ وہ تمام علاقوں میں ٹیسٹوں میں تیزی لاہیں۔ تاکہ مثبت کیسوں کے بارے بھی اصلی حقیقت سامنے لائی جاسکے ۔ اس طرح ریڈ زون کا قائم کئے جاسکیں ۔


انہوں نے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ ویکسین تمام علاقوں میں شروع کریں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس مہم کی کشمیر میں از خود نگرانی کریں گے ۔ انہوں نے افسران کو انتباہ دیا کہ ڈیوٹی میں لاپروائی برتنے والے ملازمین کو بخشا نہیں جائے گا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 26, 2021 11:35 PM IST