ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : الطاف بخاری کی عمر عبداللہ کو وارننگ ، 'آپ ایک ممبر لوگے میں دس لوں گا'

سرینگر میں پارٹی کے صدر دفتر میں آج پارٹی ورکروں کو خطاب کرتے ہوئے سید الطاف بخاری نے عمر عبداللہ کے اُن الزامات کو مسترد کیا کہ اُن کی پارٹی زبردستی نیشنل کانفرنس کے ارکان کو اپنی پارٹی میں شامل کررہی ہے۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : الطاف بخاری کی عمر عبداللہ کو وارننگ ، 'آپ ایک ممبر لوگے میں دس لوں گا'
جموں و کشمیر : الطاف بخاری کی عمر عبداللہ کو وارننگ ، 'آپ ایک ممبر لوگے میں دس لوں گا'

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈی ڈی سی ممبران کو اپنی پارٹی میں شامل کرنے کی شروعات نیشنل کانفرنس نے کی اور اپنی پارٹی نے ان کو اس کا جواب دیا ہے۔ سرینگر میں پارٹی کے صدر دفتر میں آج پارٹی ورکروں کو خطاب کرتے ہوئے سید الطاف بخاری نے عمر عبداللہ کے اُن الزامات کو مسترد کیا کہ اُن کی پارٹی زبردستی نیشنل کانفرنس کے ارکان کو اپنی پارٹی میں شامل کررہی ہے۔


خیال رہے کہ عمر عبداللہ نے کل ایک پریس کانفرنس میں الزام لگایا تھا کہ جموں و کشمیر اپنی پارٹی سرکاری افسران اور پولیس کی مدد سے حال ہی میں منتخب ہوئے ڈی ڈی سی ممبران کو اغوا کرکے انہیں دھمکی دے کر اپنی پارٹی میں شامل کررہے ہیں۔ سید الطاف بخاری نے اپنی تقریر میں کہا کہ نیشنل کانفرنس ہی دفعہ 370 کالعدم کروانے کے لئے ذمہ دار ہے۔ انھوں نے کہا کہ عمر عبداللہ اور اُن کے والد لوگوں کو دفعہ 370 بحال کرنے کے نام پر دھوکہ دے رہے ہیں ۔ نیشنل کانفرنس کے لیڈروں کو دھوکہ باز قرار دیتے ہوئے انہوں نے دھمکی دی کہ اگر اُن کی پارٹی کے کارکنان کے ساتھ کسی بھی طرح چھیڑ چھاڑ کی گئی تو وہ اس کا سخت جواب دیں گے۔


جموں و کشمیر اپنی ہارٹی نے اجلاس کے دوران شوپیاں سے تعلق رکھنے والی خاتون ڈی ڈی سی ممبر یاسمین اور اُن کے شوہر کو بھی میڈیا کے سامنے پیش کیا ، جس کے بارے میں عمر عبداللہ نے کہا تھا کہ اُن کو زبردستی جموں و کشمیر اپنی پارٹی میں شامل کیا گیا ہے ۔ یاسمین نے میڈیا کو بتایا کہ اُن کے ساتھ کوئی زبردستی نہیں کی گئی ہے اور وہ اپنی مرضی سے الطاف بخاری میں شامل ہوئی ہے۔ یاسمین نے نیشنل کانفرنس کی امیدوار تھی ، لیکن جیت کے بعد جموں و کشمیر اپنی ہارٹی میں شامل ہوئی تھی ۔


اس موقع پر جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے ترجمان رفیع احمد میر نے کہا کہ عمر عبداللہ نے غلط بیانی سے کام لیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ عمر عبداللہ نے پریس کانفرنس کے دوران جو ٹیلفون بات چیت میڈیا کے سامنے پیش کی ، وہ حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔ جموں و کشمیر اپنی ہارٹی پچھلے سال وجود میں آئی ۔ اس کے اکثر لیڈر پی ڈی پی چھوڑ کر اس پارٹی میں شامل ہوئے۔

ڈی ڈی سی انتخابات میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کو صرف 13 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ۔ گُپکار ایلائنس اس پارٹی کو بی جے پی کی بی ٹیم سے تعبیر کر رہی ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Dec 27, 2020 11:06 PM IST