ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : کورونا کی وجہ سے امرناتھ یاترا رد، آن لائن ہملنگ کے درشن کرسکیں گے عقیدت مند

Amarnath Yatra 2021: کورونا انفیکشن کی تیسری لہر کے اندیشہ کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کے ذریعہ اس سال امرناتھ یاترا کو رد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ حالانکہ عقیدت مند آن لائن بابا برفانی کے درشن کرپائیں گے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : کورونا کی وجہ سے امرناتھ یاترا رد، آن لائن ہملنگ کے درشن کرسکیں گے عقیدت مند
جموں و کشمیر:کورونا کی وجہ سے امرناتھ یاترا رد، آن لائن ہملنگ کے درشن کرسکیں گے عقیدت مند

نئی دہلی : امرناتھ یاترا شروع ہونے کا انتظار کررہے عقیدتمندوں کیلئے بری خبر ہے ۔ کورونا انفیکشن کی تیسری لہر کے اندیشہ کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کے ذریعہ اس سال امرناتھ یاترا کو رد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ حالانکہ عقیدت مند آن لائن بابا برفانی کے درشن کرپائیں گے ۔ بتادیں کہ 2020 میں بھی کورونا انفیکشن کی وجہ سے امرناتھ یاترا کو رد کیا گیا تھا ۔


شرائن بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس یاترا میں ملک بھر کے مختلف حصوں کے عقیدت مند شامل ہوں گے ، ایسے میں کورونا انفیکشن کے پھیلنے کا خطرہ ہوسکتا ہے ۔ فی الحال جو حالات ہیں ، اس کو دیکھتے ہوئے عقیدت مند گھر پر ہی محفوظ رہیں ، یہ ضروری ہے ۔ بورڈ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہر سال کی طرح سبھی روایتی رسمیں پہلے کی طرح پوری کی جائیں گی ۔



بیان میں کہا گیا ہے کہ امرناتھ یاترا شرائن بورڈ عقیدت مندوں کے جذبات کو سمجھتا ہے اور اس کا دھیان رکھتے ہوئے بورڈ نے صبح اور شام کی آرتی کے لائیو درشن کا انتظام کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ ہر روز دونوں آرتی کے لائیو درشن کا بندوبست کیا جائے گا ۔

بتادیں کہ ہمالیہ کی بلندیوں والے حصے میں 3880 میٹر اونچائی پر واقع بھگوان شیو کے گھپا مندر کیلئے 56 روزہ یاترا 28 جون کو پہلگام اور بال تل کے راستوں سے شروع ہونی تھی اور یہ یاترا 22 اگست کو ختم ہونی تھی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 21, 2021 08:37 PM IST