உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News : پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز کو ملی بڑی کامیابی، ملی ٹینٹوں کی کمین گاہ برآمد

    J&K News : پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز کو ملی بڑی کامیابی، ملی ٹینٹوں کی کمین گاہ برآمد

    J&K News : پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز کو ملی بڑی کامیابی، ملی ٹینٹوں کی کمین گاہ برآمد

    Jammu and Kashmir News : جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیاں اضلاع کو جہاں ملی ٹینٹوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے ۔ وہیں دونوں اضلاع کے میوہ باغات میں کافی تعداد میں گزشتہ تین برسوں کے دوران سیکورٹی فورسیز نے ملی ٹینٹوں کی کمین گاہیں تباہ کی ہیں اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود کے علاوہ کھانے پینے کی چیزیں برآمد کی ہیں ۔

    • Share this:
    پلوامہ : سیکورٹی فورسیز کی مشترکہ کارروائی میں ملی ٹینٹوں کی کمین گاہ تباہ  کردی گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق فوج کی 55 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف کے علاوہ جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے مشترکہ طور پر ایک مصدقہ اطلاع کے بنیاد پر ضلع پلوامہ کے بانڈر پورہ علاقہ کے سیب کے باغات کا محاصرہ کیا گیا ۔ سیکورٹی فورسیز نے سیب کے باغات میں ملی ٹینٹوں کی کمین گاہ کی کی تلاش شروع کی ،  جس میں سیکورٹی فورسیز نے  سونگھنے والے کتوں کی بھی مدد لی ۔

    تلاشی کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسیز نے سیب کے باغات میں ملی ٹینٹوں کی جانب سے بنائی گئی چھ فٹ لمبی اور چھ فٹ چوڑی کمین گاہ برآمد کی ۔ اگرچہ ملی ٹینٹوں کی اس کمین گاہ کو خالی پایا گیا ۔ تاہم ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ملی ٹینٹوں کی یہ کمین گاہ حال ہی میں بنائی گئی ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں ابھی تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔ تاہم اس سلسلے میں پولیس نے کیس درچ کرکے بڑے پیمانے پر جانچ شروع کردی ہے۔

    جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیاں اضلاع کو جہاں ملی ٹینٹوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے ۔ وہیں دونوں اضلاع کے میوہ باغات میں کافی تعداد میں گزشتہ تین برسوں کے دوران سیکورٹی فورسیز نے ملی ٹینٹوں کی کمین گاہیں تباہ کی ہیں اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود کے علاوہ کھانے پینے کی چیزیں برآمد کی ہیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: