உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر : نوجوانوں سے امت شاہ نے کہا : دوستی کرنے آیا ہوں، شدت پسندوں کو دی وارننگ

    جموں و کشمیر : نوجوانوں سے امت شاہ نے کہا : دوستی کرنے آیا ہوں، شدت پسندوں کو دی وارننگ

    جموں و کشمیر : نوجوانوں سے امت شاہ نے کہا : دوستی کرنے آیا ہوں، شدت پسندوں کو دی وارننگ

    Amit Shah Jammu Kashmir Visit: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ اسمبلی انتخابات کے بعد بحال کر دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ہندوستان کا دل ہے اور ہر ہندوستانی چاہتا ہے کہ ہمارے کشمیر میں خوشحالی، امن اور ترقی آئے ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      سری نگر: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ اسمبلی انتخابات کے بعد بحال کر دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ہندوستان کا دل ہے اور ہر ہندوستانی چاہتا ہے کہ ہمارے کشمیر میں خوشحالی، امن اور ترقی آئے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم پانچ اگست 2019 کا فیصلہ لینے کے موقع پر کشمیر میں کرفیو نافذ نہ کرتے تو نہ جانے کتنے بوڑھے باپ اپنے جوان بیٹوں کا جنازہ اٹھاتے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ جموں و کشمیر کے امن کو خراب کرنا چاہتے ہیں یا چاہیں گے ہم ان کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے ۔

      امت شاہ نے یہ باتیں ہفتہ کو جموں و کشمیر کے یوتھ کلبز کو خطاب کرنے کے دوران کہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مستقبل کو سنوارنے کی ذمہ داری آپ کی ہے ۔ آپ سب متحد ہو جائیں ۔ ہم جمہوریت کو نقصان نہیں پہنچائیں گے ۔ انتخابات کرانے ہی کرانے ہیں ۔ حد بندی کو کیوں روکنا ہے؟ اب کشمیر میں کچھ بھی رکنے والا نہیں ہے ۔ یہاں حد بندی کے بعد انتخابات ہوں گے اور پھر ریاستی درجہ بحال ہو گا ۔

      مرکزی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ریاستی درجے کی بحالی کا وعدہ ملک کی پارلیمنٹ میں کیا ہے ، یہی روڈ میپ ہے ۔ میں تو کشمیری نوجوانوں سے دوستی کرنے آیا ہوں ۔ اب آپ مودی جی اور حکومت ہند کے ساتھ جڑ جائیں اور کشمیر کو آگے لے جانے کی یاترا کا حصہ بنیں۔

      امت شاہ نے کہا کہ پانچ اگست 2019 کے فیصلے لینے سے قبل یہاں کے لوگوں کے جذبات بھڑکانے کی سازش رچی گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ اس سازش میں کچھ غیر ملکی طاقتیں بھی شامل تھیں ۔ اگر ہم کرفیو نافذ نہیں کرتے تو نہ جانے کتنے بوڑھے باپ اپنے جوان بیٹوں کا جنازہ اٹھاتے ۔ کرفیو کے نفاذ سے کشمیر کے نوجوان بچ گئے ہیں ۔ انٹرنیٹ بند کیا تو کشمیر کا نوجوان بچا ہے ۔

      انہوں نے کہا کہ آج صورتحال معمول پر ہے تو سب کچھ کھلا ہے ۔ آج کوئی کرفیو نہیں ہے ۔ میں کہتا ہوں کہ لمبے بھلے کے لئے آپ کو تھوڑی تکلیف اٹھانی پڑی ہے۔ کشمیر تو ہندوستان کا دل ہے ۔ ہر ہندوستانی چاہتا ہے کہ میرے کشمیر کے اندر خوشحالی، امن اور ترقی آئے ۔

      مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ پانچ اگست کے فیصلوں سے پہلے یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ ملی ٹنسی بڑھ جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ 2004 سے 2014 تک یہاں 2081 لوگ مارے گئے ۔ یعنی ہر سال 208 اور 2015 سے 2021 تک ہر سال 30 لوگ مارے گئے ۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گردی میں کمی آئی ہے ۔

      انہوں نے کہا کہ یہاں تو پتھراو غائب ہوا ہے ۔ جو لوگ جموں و کشمیر کے امن کو خراب کرنا چاہتے ہیں ، ہم ان کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے۔ موجودہ وکاس کی یاترا کو کوئی روک نہیں سکتا ہے ۔ یہ ہمارا عزم ہے ۔

      مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ترقی کے ایک نئے دور کی شروعات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاس میں ہی پاکستان زیر قبضہ کشمیر ہے ۔ ہم یہاں کی ترقی سے ابھی بھی مطمئن نہیں ہیں ۔ لیکن آپ ایک بار اس اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کے درمیان موازنہ کریں ، تو آپ کو سرحد کے اس پار غریبی اور اندھیرے کے بغیر کچھ نظر نہیں آئے گا ۔ وہاں آج بھی گھروں میں لکڑیاں اور ٹہنیاں جلا کر کھانا تیار کیا جاتا ہے اور یہاں ترقی کے ایک نئے دور کی شروعات ہوئی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: