بارہمولہ: اینٹی کرپشن بیورو نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ پٹن کے کھن پیٹھ سنگھ پورہ سے محکمہ مال کے ایک افسر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ کھن پیٹھ سنگھ پورہ پٹن میں محکمہ مال کے اس آفسر کی جانب سے ایک مقامی شخص سے رشوت لینے اور مانگنے کی پاداش میں یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ مقامی لوگوں نے بدعنوانی کے خلاف اے سی بی کی کوششوں کو سراہا۔
انسداد بدعنوانی بارہمولہ کی خصوصی ٹیم نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اے سی بی کی سربراہی میں جمعرات کے روز ضلع بارہمولہ کے سنگھ پورہ کھن پیٹھ میں نائب تحصیلدار کے سیٹلمنٹ اسسٹنٹ کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔مذکورہ اہلکار ایک مقامی رہائشی سے اپنے ریوینیو کے کام کے عوض 2000 روپئے رشوت طلب کر رہا تھا، جس پر مذکورہ کلرک نے غیر ضروری تاخیر کی اور اپنے کام کے بدلے میں مقامی شخص سے 2000 کا مطالبہ کر رہا تھا۔

انسداد بدعنوانی بارہمولہ کی خصوصی ٹیم نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اے سی بی کی سربراہی میں جمعرات کے روز ضلع بارہمولہ کے سنگھ پورہ کھن پیٹھ میں نائب تحصیلدار کے سیٹلمنٹ اسسٹنٹ کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔
انہوں نے اس معاملے پر اے سی پی کے سامنے شکایت درج کی۔ شکایت موصول ہونے کے بعد اے سی بی کی ٹیم نے صفاپورہ کے مذکورہ کلرک یعنی ہلال احمد صوفی کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا، انہیں اے سی بی کی ٹیم نے موقع پر ہی دبوچ لیا۔ اے سی بی کی ٹیم سیول ملبوسات میں تحصیل آفس میں آئے اور اس افسر کو پتہ بھی نہیں چل پایا، جب تک ان کی یہ حرکت گرفت میں آگئی تھی۔
انہیں اسی وقت سر پر کپڑا باندھ کر سول گاڑی میں جو اس ٹیم کے ہمراہ تھی اٹھا لیا اور انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ اے سی بی نے ملوث افسر کے خلاف پی سی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔ دریں اثنا، علاقے کے مقامی لوگوں نے بدعنوانی اور بدعنوان اہلکاروں کے خلاف اے سی بی کی کوششوں کو سراہا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔