ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

اننت ناگ پولیس کی منشیات کے خلاف مہم جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 منشیات اسمگلر گرفتار

اننت ناگ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جنگ جاری رکھی ہوئی جس کے چلتے گزشتہ دو دنوں کے اندر 3 منشیات فروشوں کو منشیات کی ایک بھاری کھیپ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

  • Share this:
اننت ناگ پولیس کی منشیات کے خلاف مہم جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 منشیات اسمگلر گرفتار
اننت ناگ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔

جموں کشمیر:- اننت ناگ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جنگ جاری رکھی ہوئی جس کے چلتے گزشتہ دو دنوں کے اندر 3 منشیات فروشوں کو منشیات کی ایک بھاری کھیپ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ پولیس تھانہ سری گفواڑہ کی پولیس پارٹی نے ایس ایچ او سری گفواڑہ کی قیادت میں سکھڑس کراسنگ پر ایک ناکہ قائم کیا اور اس دوران مصدقہ اطلاع کی بنا پر وہاں سے گزر رہی ایک گاڑی کو روک لیا جسکا رجسٹریشن نمبر جے کے 013-6516 بتایا جا رہا ہے۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران مذکورہ گاڑی سے قریب 22 کلو پوپی اسٹرا (فکی) برآمد ہوا۔ اس دور پولیس نے موقع پر ہی دو افراد شمس الدین گنائ ، ولد محمد اکبر گنائ اور گلزار احمد حجام ولد محمد حجام کو گرفتار کر لیا ۔ یہ دونوں منشیات فروش کینلوان بجبہاڑہ کے رہائشی ہیں۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 23/2021 کے تحت قانون کے متعلقہ دفعات میں تھانہ سری گفواڑہ میں درج کیا ہے اور اس معاملے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر ضلع کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات فروشوں سے متعلق معلومات کے ساتھ آگے آئیں تاکہ ان کے خلاف تدارکی اقدامات اٹھائے جاسکیں۔


اسی طرح کی ایک اور کاروائ کے دوران ضلع اننت ناگ میں منشیات کی لعنت کے خلاف جاری مہم کے دورث ، صدر تھانہ اننت ناگ کی پولیس پارٹی کے ساتھ انچارج پولیس پوسٹ جنرل بس اسٹینڈ کے ہمراہ کھنہ بل میں ایک ناکہ قائم کیا۔ چیکنگ کے دوران سیپن کھنہ بل کے رہائشی عاصف احمد بھٹ ولد غلام بھٹ نامی ایک شخص کو 400 گرام چرس سمیت گرفتار کیا گیا۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایف آئی آر نمبر 70/202 دفعہ 8/20 این ڈی پی ایس ایکٹ پولیس تھانہ اننت ناگ میں کیس درج کیا ہے اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Apr 04, 2021 10:16 PM IST