جموں و کشمیر : نارکو ٹیررزم کی ایک اور کوشش ناکام ، تقریبا 50 کروڑ روپے مالیت کی منشیات کی کھیپ برآمد

جموں و کشمیر : نارکو ٹیررزم کی ایک اور کوشش ناکام ، تقریبا 50 کروڑ روپے مالیت کی منشیات کی کھیپ برآمد

جموں و کشمیر : نارکو ٹیررزم کی ایک اور کوشش ناکام ، تقریبا 50 کروڑ روپے مالیت کی منشیات کی کھیپ برآمد

فوج کا کہنا ہے کہ اس بار منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث کچھ اسمگلروں کی نقل و حرکت بھی دیکھی گئی ۔ فوج اور بی ایس ایف کی بروقت کاروائی سے اسمگلروں کو کنٹرول لائن کے اس پار داخل نہیں ہونے دیا گیا ۔ حفاظتی دستوں کی چوکسی کی وجہ سے اسمگلر اور دہشت گرد منشیات کی کھیپ چھوڑ کر واپس بھاگ جانے کےلئے مجبور ہو گئے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر: کپواڑہ ضلع کے کرناہ سیکٹر میں دراندازی اور منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ لائن آف کنٹرول کے قریب جنگلاتی علاقے میں فوج ، بی ایس ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے ٹنگڈار سیکٹر کے اگلے علاقوں میں گزشتہ رات 10 کلوگرام منشیات کی کھیپ برآمد کر لی۔ ان منشیات کی قیمت لگ بھگ 50 کروڑ بتائی جا رہی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں پاکستان کی طرف سے کی جا رہی یہ دوسری کوشش ہے۔ اسے قبل ایک مشترکہ آپریشن کے دوران 10 کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی گئی تھی۔

فوج کا کہنا ہے کہ اس بار منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث کچھ اسمگلروں کی نقل و حرکت بھی دیکھی گئی ۔  فوج اور بی ایس ایف کی بروقت کاروائی سے اسمگلروں کو کنٹرول لائن کے اس پار داخل نہیں ہونے دیا گیا ۔ حفاظتی دستوں کی چوکسی کی وجہ سے اسمگلر اور دہشت گرد منشیات کی کھیپ چھوڑ کر واپس بھاگ جانے کےلئے مجبور ہو گئے ۔ اس معاملہ میں ملوث کرناہ تحصیل کے مشتبہ افراد کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق اس معاملے میں ملوث افراد کو مستقبل قریب میں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان، جموں کشمیر اور پنچاب کے سرحدی علاقوں میں نارکو ٹیررزم کی معاونت کرتا آیا ہے ۔ پاکستان کی طرف سے ہتھیار بند دہشت گردوں کی حمایت سے اسمگلروں کو ہندوستانی علاقوں میں منشیات پہنچانے کی کوششوں سے یہ صاف ظاہر ہے کہ پاکستان یہاں دہشت گردی کو بڑھاوا دینے میں منشیات کا استعمال کر رہا ہے ۔ پاکستان میں موجود دہشت گردوں کے آقا منشیات کے اس غیر قانونی کاروبار سے پاکستان و پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں موجود دہشت گرد جماعتوں کیلئے فنڈ اکٹھا کر کے انہیں فراہم کر رہا ہے۔

پاکستانی فوج نارکو ٹیررزم کی اس ساز باز میں کنٹرول لائن کے آر پار رہنے والے عام لوگوں کو شامل کر کے ان کی زندگیوں کو تباہ کر رہی ہے۔ اس مذموم سازش کے تحت پاکستان اسمگلروں کو سرحد اور کنٹرول لائن کے اس پار منشیات لیکر بھیجتا ہے ۔ تاکہ اسے دہشت گرد تنظیموں کے لئے فنڈ اکٹھا کیا جا سکے ۔ فوج کی طرف سے اس سلسلے میں جاری پریس بیان کے مطابق والدین اور سول سوسائٹی کے ممبران سے بارہا یہ اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ اس بدعت کو ختم کرنے کے لیے اپنا کلیدی رول ادا کریں تاکہ منشیات سے پاک ایک مہذب سماج کی تشکیل ہو سکے۔

پاکستان کے ناپاک عزائم سے نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ پاک مقبوضہ کشمیر کے نوجوان بھی متاثر ہوئے ہیں ۔ واضح رہے کہ ماضی قریب میں بھی پاکستان کی طرف سے جموں و کشمیر اور پنجاب میں نارکو ٹیررزم کے کئی ماڈیول کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published: