اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اری میں فوج نے دراندازی کی بڑی کوشش کو کیا ناکام، 3دہشت گرد ہوئے ڈھیر

    Youtube Video

    جموں و کشمیر پولیس کے مطابق، فوج اور بارہمولہ پولیس نے اری کے کمال کوٹ سیکٹر میں مدیان نانک پوسٹ کے قریب 3 دراندازوں کو مار گرایا۔ مزید معلومات کا انتظار ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir, India
    • Share this:
      نئی دہلی. فوج نے وادی کشمیر میں دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ جموں و کشمیر پولیس کے مطابق، فوج اور بارہمولہ پولیس نے اری کے کمال کوٹ سیکٹر میں مدیان نانک پوسٹ کے قریب 3 دراندازوں کو مار گرایا۔ مزید معلومات کا انتظار ہے۔ جموں و کشمیر میں پچھلے کچھ دنوں سے مسلسل دراندازی کی کوششیں کی جا رہی ہیں، لیکن فوج اور پولیس کی مستعدی کے سبب تمام دراندازی کو ناکام بنایا جا رہا ہے۔

      شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے اری سیکٹر کے کمل کوٹ علاقے میں مدیان نانک پوسٹ کے قریب دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا، "فوج اور بارہمولہ پولیس نے اری کے کمال کوٹ سیکٹر میں مدیان نانک پوسٹ کے قریب تین دراندازوں کو گولی مار دی۔ مزید تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔"

      گزشتہ تین دنوں میں وادی میں دراندازی کی یہ چوتھی کوشش تھی۔ 23 اگست کی رات کو اکھنور سیکٹر کے پلانوالہ میں فوج کے جوانوں نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا۔ فوج نے ٹویٹ کیا تھا کہ اس وقت تک یہ گزشتہ 72 گھنٹوں میں دراندازی کا تیسرا واقعہ ہے۔

      Lumpy virusاورSwine Flu کی زد میں آنے سے جانورووں کی موت، لاشوں کو نہروں میں پھینک رہےلوگ

      لاش کے واسطے Gold کی کار! ڈیزائن دیکھ کر حیران ہوئے لوگ، دیکھ کر آپ کے بھی اڑ جائیں گے ہوش

      اس سے قبل 21 اور 22 اگست کو جھنگر اور لام کے علاقوں میں مسلسل دو دراندازی کی کوششیں کی گئی تھیں جس میں دو دہشت گرد مارے گئے تھے۔ فوج کی 80 انفنٹری بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر کپل رانا نے کہا تھا کہ اس واقعے میں دہشت گردوں کے ایک بدنام گائیڈ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ گائیڈ کو پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی کے ایک سینئر اہلکار نے گروپ کی قیادت کرنے کا کام سونپا تھا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: