ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر : فوج کی نئی پہل ، وادی کو صاف وشفاف رکھنے کی مہم کی شروع

شمالی کشمیر کے پٹن میں سووچھ بھارت ابھیان کے تحت انتیس آر آر نے میونسپل کمیٹی پٹن کے باہمی اشتراک سے صاف وصفائی مہم شروع کی ہے ۔

  • Share this:
جموں وکشمیر : فوج کی نئی پہل ، وادی کو صاف وشفاف رکھنے کی مہم کی شروع
جموں وکشمیر : فوج کی نئی پہل ، وادی کو صاف وشفاف رکھنے کی مہم کی شروع

شمالی کشمیر : فوج سرحدوں اور لوگوں کی دیکھ بھال کے لئے جہاں پیش پیش رہتی ہے ، وہیں اب کشمیر میں صاف صفائی کو لیکر بھی سامنے آئی ہے ۔ فوج نے کشمیر میں صاف وصفائی کو لیکر مہم چلا رہی ہے اور ساتھ ہی لوگوں کو بھی اپنے آس پاس کو صاف رکھنے کیلئے بیدار کررہی ہے ۔ اسی سلسلہ میں شمالی کشمیر کے پٹن میں سووچھ بھارت ابھیان کے تحت انتیس آر آر نے میونسپل کمیٹی پٹن کے باہمی اشتراک سے صاف وصفائی مہم شروع کی ہے ۔ اس موقع پرفوج کی دس سیکٹر کے کمانڈر نریش مشرا، روبل ناگی فاؤنڈیشن کے بانی روبل ناگی ، ایس ڈی ایم پٹن جموں وکشمیر پولیس کے ایس ڈی پی او اور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے ۔


اس موقع پر روبل ناگی نے اسکولی بچوں کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا ۔ روبل ناگی نے نیوز18 اردو بتایا کہ ہر ایک کے لئے صاف وصفائی انتہائی اہم ہے ۔ فوج نے روبل ناگی کو دہلی سے بلا کر یہاں مختلف پروگراموں میں شرکت کرائی ۔ یہ پہلی مرتبہ ہو رہا ہے جب فوج کشمیر میں کسی غیر ریاستی شخصیت کو بلا کر یہاں کی تعمیروترقی میں قدم بڑھا رہی ہے ۔


دس سیکٹر کے کمانڈر نریش مشرا نے بھی بتایا کہ کشمیر کا ہر علاقہ آلودگی سے صاف وپاک رکھنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ اس سلسلے میں اب فوج آگے آرہی ہے ۔ اس دوران انتیس آر آر نےعام  لوگوں میں ماسک اور مختلف ساز و سامان بھی تقسیم کئے ۔ پٹن میں منعقدہ پروگرام میں ساڑھے چار سو گاوں کے لوگوں نے اس صفائی مہم میں حصہ لیا ۔ انہوں نے اس قدام پر فوج کی کافی سراہنا کی ۔


سیول انتظامیہ نے بھی اس پہل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ روبل ناگی نے بتایا کہ کشمیر واقعی جنت ہے اور اس جنت کو کسی بھی طرح آلودہ نہیں بنانا چاہئے اور اس کو ہر آلودگی سے پاک رکھنا چاہئے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 01, 2021 11:22 PM IST