உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jammu and Kashmir : بجبہاڑہ اننت ناگ میں ملی ٹینٹوں کی فائرنگ ، اے ایس آئی محمد اشرف شہید

    Jammu and Kashmir : بجبہاڑہ اننت ناگ میں ملی ٹینٹوں کی فائرنگ ، اے ایس آئی محمد اشرف شہید

    Jammu and Kashmir : بجبہاڑہ اننت ناگ میں ملی ٹینٹوں کی فائرنگ ، اے ایس آئی محمد اشرف شہید

    Jammu and Kashmir News : بدھ کی شام ملی ٹینٹوں نے اپنی موجودگی ظاہر کرتے ہوئے آدھے گھنٹے کے وقفے کے دوران کشمیر میں دو حملے انجام دئے ۔ سرینگر میں عام شہری کی ہلاکت کے بعد ملی ٹینٹوں نے جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ میں پولیس کے ایک اے ایس آئی پر نزدیک سے گولیاں چلائیں ۔

    • Share this:
    جموں کشمیر: بدھ کی شام ملی ٹینٹوں نے اپنی موجودگی ظاہر کرتے ہوئے آدھے گھنٹے کے وقفے کے دوران کشمیر میں دو حملے انجام دئے ۔ سرینگر میں عام شہری کی ہلاکت کے بعد ملی ٹینٹوں نے جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ میں پولیس کے ایک اے ایس آئی پر نزدیک سے گولیاں چلائیں ، جس کے نتیجے میں پولیس افسر شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔ زخمی پولیس افسر کو فوری طور پر بجبہاڑہ کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ تاہم ڈاکٹروں نے ان کی سنگین حالات کے مدنظر انہیں مزید علاج کیلئے سرینگر منتقل کردیا ۔ تاہم سرینگر کے جاتے ہوئے زخمی پولیس افسر نے دم توڑ دیا ۔ شہید پولیس افسر کی شناخت اونتی پورہ کے محمد اشرف کے طور پر ہوئی ہے اور وہ جموں و کشمیر پولیس میں بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹر تعینات تھے ۔ اشرف فی الوقت بجبہاڑہ پولیس تھانے میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے ۔

    حملے کے فوری بعد سیکورٹی افواج اور پولیس نے پورے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور مفرور حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کر دی گئی ہے ۔ حملہ آوروں کا سراغ لگانے کیلئے سیکورٹی فورسز نے تلاشی کارروائی کا بھی آغاز کیا ہے۔ ادھر پولیس نے ٹویٹ کر کے اے ایس آئی محمد اشرف کی شہادت کی تصدیق کی ہے اور لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کی ہے ۔ پولیس کے مطابق حملہ میں ملوث افراد کا جلد سراغ لگایا جائے گا اور اس سلسلے میں تحقیقات کا بھی باضابطہ طور پر آغاز ہوگیا ہے ۔

    دریں اثنا جموں کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے سرینگر اور بجبہاڑہ میں حملوں کی مذمت کرتے ہوئے غم زدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کی ہے۔ جبکہ حملے میں ملوث افراد کو ایل جی نے جلد بے نقاب کرنے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ،  اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری اور پیپلز کانفرنس کے سربراہ سجاد غنی لون نے بھی کشمیر میں ہوئے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس طرح کے حملوں سے سوائے تباہی کے کچھ بھی حاصل نہیں ہو سکتا ہے ۔

    قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔

    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: