سرینگر: ایشیا کے سب سے بڑے گُل لالہ ٹیولپ گارڈن میں ان دنوں سیاحوں کا ہجوم

Youtube Video

واضح رہے اس باغ کو دس روز پہلے سیاحوں اور مقامی لوگوں کے لئے کھولنے کے بعد سے ہی یہاں سیاحوں کا کافی رش دیکھنے کو ملا ہے اور یہ سلسلہ تھم نہیں رہا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Jammu and Kashmir | Srinagar
  • Share this:
    سرینگر میں قائم ایشیا کے سب سے بڑے گُل لالہ کے باغ (Tulip Garden) میں ان دنوں سیاحوں کا کافی رش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ گزشتہ دس روز کے دوران ایک لاکھ سے زائد ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے اس باغ کی سیر کی۔ شہر سرینگر کے زبرو ن پہاڑی سلسلے کے دامن میں واقع اس باغ کی سیر کرنے والے سیاحوں کی تعداد اس برس پرانے سارے ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔ سرینگر کے ہوٹلوں، ہاؤس بوٹوں میں بکنگ کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے اور کافی تعداد میں سیاح اس باغ کو دیکھے کے لئے سرینگر کا رُخ کر رہے ہیں۔ مئی کے آخر تک تقریبا سارے ہاؤس بوٹ اور ہوٹل بک ہوئے ہیں۔

    واضح رہے اس باغ کو دس روز پہلے سیاحوں اور مقامی لوگوں کے لئے کھولنے کے بعد سے ہی یہاں سیاحوں کا کافی رش دیکھنے کو ملا ہے اور یہ سلسلہ تھم نہیں رہا ہے۔

    محکمہ فلوریکلچر کے عہدیداران کے مطابق روزانہ لگ بھگ گیارہ ہزا ر سیاح اور مقامی لوگ گُل لالہ باغ کو دیکھنے آتے ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ساتھ یہ تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ دوسری اور وادی کے دیگر سیاحتی مقامات کی طرف بھی کافی سیاح راغب ہو رہے ہیں ۔

    سیاحوں کیلئےکھلا سرینگر میں قائم ایشیاکاسب سےبڑا ٹیولپ گارڈن، منوج سنہا نےسیاحوں کودی دعوت

    درخشاں اندرابی کا اعلان: جموں و کشمیر میں ہلال کمیٹی تشکیل دینے پر کیا جائے گا غور

    محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ لاکھوں سیاح وادی کے دیگر سیاحتی مقامات کی سیر پر آرہے ہیں اور ان مقامات پر بھی سیاحوں کا رش دیکھنے کو مل رہا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس ایک کروڑ ساٹھ لاکھ سے زیادہ سیاحوں نے وادی کے سیاحتی مقامات کا دورہ کیا جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں کافی زیادہ تھا اور سیاحت سے وابستہ لوگوں کو امید ہے کہ اس برس بھی ریکارڈ تعداد میں سیاح وادی کا رُخ کریں گے۔

    (رپورٹ: رمیش امباردار)
    Published by:Sana Naeem
    First published: