ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر  : کپواڑہ کے کرناہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی بڑی کوشش ناکام

Jammu and Kashmir News : ایس ایس پی کپواڑہ نے نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے اسے ایک بڑی کارروائی سے تعبیر کیا اور کہا کہ کنٹرول لائن پر تعینات فوج ، پولیس اور بی ایس ایف کے جوان نے پاکستان کی نقل و حرکت پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر  : کپواڑہ کے کرناہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی بڑی کوشش ناکام
جموں و کشمیر  : کپواڑہ کے کرناہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی بڑی کوشش ناکام

کپواڑہ : فوج ، پولیس اور بی ایس ایف نے مشترکہ کارروائی میں لائن آف کنٹرول پر کپواڑہ کے سرحدی علاقے کرناہ سیکٹر میں دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنانے کا دعوی کیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول کے کرناہ سیکٹر میں جموں و کشمیر پولیس نے فوج کے 7 آر آر اور 87 بٹالین بی ایس ایف کی ٹیم کے ہمراہ دراندازی کی ایک کوشش ناکام بنائی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق فورسز اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے دراندازوں کے گروپ کو کنٹرول لائن کے فینس کے قریب دیکھا اور وہ اس پار دراندزی کی تاک میں تھے ۔ تاہم لائن آف کنٹرول پر موجود فوج انہیں للکارا ، جس کے بعد وہ واپس چلے گئے ۔ تاہم وہ اپنے پیچھے بھاری مقدار میں ہیروئن اور ہتھیار چھوڑ گئے ۔


پولیس کے مطابق وہاں جنگلات میں بھاری مقدار میں ہتھیار اور منشیات بر آمد کرلی گئیں ، جن میں ایک اے کے 47 رائفل ، ایک پستول ، دو گرینیڈ اور دیگر کچھ اسلحہ شامل ہونے کے ساتھ ساتھ ہیرون کے 6 پیکٹ شامل ہیں ، جن کی عالمی بازار میں قیمت تقریبا 30 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے ۔


ایس ایس  پی کپواڑہ نے نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے اسے ایک بڑی کارروائی سے تعبیر کیا اور کہا کہ کنٹرول لائن پر تعینات فوج ، پولیس اور بی ایس ایف کے جوان نے پاکستان کی نقل و حرکت پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں کہا کہ سرحدوں پر فوج اور پولیس اہلکار تمام چیزوں پر نظر بنائے رکھے ہوئے ہیں ۔


واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی لائن آف کنٹرول پر بھاری مقدار میں اسلحہ بارود کے ساتھ ساتھ منشیات کی بھاری کھیپ ضبط کی ہے ۔ کپواڑہ ضلع کے کرناہ سیکٹر میں پولیس نے منشیات کی بڑی کھیب ضبط کرکے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن ضبط کی اور پھچلے کئی ہفتوں سے متعدد افردا کو گرفتار بھی کیا گیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 25, 2021 11:32 PM IST