Jammu and Kashmir News : منشیات کے خلاف اونتی پورہ پولیس کی بڑی کارروائی ، پانچ گرفتار
J&K News : منشیات (Drugs) کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے اونتی پورہ پولیس (Awantipora Police) نے اپنی مہم کو تیز کرتے ہوئے پچھلے کئی روز سے پانپور اونتی پورہ اور ترال سے پانچ بڑے مشیات اسمگلروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی شروع کی ہے ۔
J&K News : منشیات (Drugs) کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے اونتی پورہ پولیس (Awantipora Police) نے اپنی مہم کو تیز کرتے ہوئے پچھلے کئی روز سے پانپور اونتی پورہ اور ترال سے پانچ بڑے مشیات اسمگلروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی شروع کی ہے ۔
اونتی پورہ : منشیات (Drugs) کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے اونتی پورہ پولیس (Awantipora Police) نے اپنی مہم کو تیز کرتے ہوئے پچھلے کئی روز سے پانپور اونتی پورہ اور ترال سے پانچ بڑے مشیات اسمگلروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی شروع کی ہے ۔ قصبہ پانپور میں ایک بیوٹی پالر چلانے والے نصیر احمد کو ایک پولیس پارٹی نے حالیہ دنوں ایس ڈی پی او امتیاز احمد میر کی کی نگرانی میں گرفتار کیا ۔ تفصیلات کے مطابق نصیر چھوٹے چھوٹے بچوں کو پہلے منشیات کا عادی بناتا تھا اور اس کے بعد انہیں منشیات فروخت کر رہا تھا ۔ نصیر کی گرفتاری کو لے کر مقامی آبادی نے راحت کی سانس لی ہے ۔
ادھر تلباغ پانپور میں ایک ناکے کے دوران پولیس نے شارشالی کھریو سے تعلق رکھنے والے دو منشیات فروشوں جہانگیر احمد شیر گجری اور جاوید احمد میر کو ایک آلٹو گاڑی سمیت اس وقت گرفتار کیا ، جب وہ منشیات لیکر پانپور جارہے تھے ۔ ان کے قبضے کی کئی کلو پوپی سٹرا منشیات ضبط کیا گیا ہے۔ وہی پولیس اسٹیشن ترال نے ایس ایچ او منیر احمد کی قیادت میں ایک پولیس ٹیم نے بوچھو ترال میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران فیاض احمد بٹ کو ان کے گھر سے گرفتار کیا ، جس نے اپنے گھر میں ایک کوئنٹل گیارہ کلو پوپی سٹرا چھپا کے رکھا تھا ۔ اطلاعات کے مطابق فیاض نامی یہ شخص منشیات کی فروخت میں ملوث تھا اور اس نے اپنے رہائشی مکان میں بڑی مقدار میں اس لعنت کا ذخیرہ کر رکھا تھا ۔ ایس ایچ او ترال کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے ایگزیکٹو مجسٹریٹ کے ساتھ مذکورہ مکان پر چھاپہ مارا۔ تلاشی کے دوران پولیس ٹیم نے ایگزیکٹو مجسٹریٹ کے ساتھ مل کر مذکورہ ملزم کے رہائشی مکان سے 111 کلو گرام پوست کا بھوسا برآمد کیا ۔
اونتی پورہ پولیس نے کمیونٹی ممبران سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں منشیات فروشوں کے بارے میں پولیس کو اطلاع دیں ۔ تاکہ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جاسکے اور سماج کو اس لعنت سے پاک بنایا جاسکے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔