ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر : بانڈی پورہ کے سرحدی علاقے گریز کے رئیس نے بھری اونچی اڑان ، حاصل کی یہ بڑی کامیابی

رئیس حسین نے پچھلے سال ہی کے اے ایس کا امتحان پاس کیا تھا اور اس کے بعد رئیس کو گاندربل ضلع میں تعینات کیا گیا تھا ۔ تاہم کے اے ایس کرنے کے باوجود رئیس نے یو پی ایس سی کے لئے تیاری جاری رکھی اور آخر کار انہوں نے یو پی ایس سی بھی پاس کر لیا ۔

  • Share this:
جموں وکشمیر : بانڈی پورہ کے سرحدی علاقے گریز کے رئیس  نے بھری اونچی اڑان ، حاصل کی یہ بڑی کامیابی
جموں وکشمیر : بانڈی پورہ کے سرحدی علاقے گریز کے رئیس احمد نے بھری اونچی اڑان ، حاصل کی یہ بڑی کامیابی

بانڈی پورہ کے سرحدی علاقے گریز سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ نوجوان رئیس حسین نے یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ رئیس نے پچھلے سال ہی کے اے ایس کا امتحان پاس کیا تھا اور ان دنوں وہ گاندربل ضلع میں تعینات تھے ۔ رئیس کی لگاتار اور شاندار کامیابی سے اہل خانہ کافی خوش ہیں ۔ نیوز 18 اردو سے بات چیت کرتے ہوئے رئیس کے والد محمد حسین جو کہ خود محکمہ تعلیم میں اچھے عہدے پر تعینات ہیں ، کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا شروع سے ہی ایک ذہین طالب علم تھا اور پڑھائی کے علاوہ وہ کھیل کود اور دیگر سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا تھا ۔


محمد حسین کے مطابق انہوں نے کبھی بھی اپنے بچے پر کچھ تھوپنے کی کوشش نہیں کی ، بلکہ انہوں نے اپنے بچے کی اچھی پرورش کرنے کے علاوہ اس پر گہری نظر بھی رکھی اور اسے اپنی مرضی کے مطابق پڑھائی کرنے کیلئے کہا ۔ ادھر رئیس حسین نے نیوز 18 اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پرائمری سطح تک ایک مقامی اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے ایک بورڈنگ اسکول میں داخلہ لیا اور بعد میں جامعیہ ملیہ اسلامیہ سے پوسٹ گریجویشن کی ۔

رئیس نے پچھلے سال ہی کے اے ایس کا امتحان پاس کیا تھا اور اس کے بعد رئیس کو گاندربل ضلع میں تعینات کیا گیا تھا ۔ تاہم کے اے ایس کرنے کے باوجود رئیس نے یو پی ایس سی کے لئے تیاری جاری رکھی اور آخر کار انہوں نے یو پی ایس سی بھی پاس کر لیا ۔




نیوز 18 اردو سے بات کرتے ہوئے رئیس کا کہنا تھا کہ انہوں نے پڑھائی کے لئے کوئی خاص وقت مقرر نہیں کیا تھا ۔ بلکہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ انہوں نے زندگی کی تمام تر سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا ۔ رئیس کے مطابق یہاں کے نوجوان تمام تر صلاحیتوں سے مالا مال ہیں ۔ تاہم نوجوانوں کو ایک مناسب پلیٹ فارم کی ضرورت ہے ۔ تاکہ وہ بھی آگے بڑھ کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں ۔

Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 06, 2020 11:52 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading