ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

بارہمولہ پولیس کی منشیات مخالفت کاروائی جاری، گزشتہ دنوں میں کئی منشیات فروش گرفتار

وادی کشمیر میں ہرروز کسی نہ کسی جگہ سے منشیات فروشوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی جاتی ہے اور جموں وکشمیر پولیس بھی ہرجگہ اس سلسلے میں متحرک نظرآتی ہے۔ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کی پولیس جو ایس ایس پی بارہمولہ عبدالقیوم کی سربراہی میں اس لت کو جڑ سے ہی ختم کرنے کی کوشش میں ہیں۔

  • Share this:
بارہمولہ پولیس کی منشیات مخالفت کاروائی جاری، گزشتہ دنوں میں کئی منشیات فروش گرفتار
بارہمولہ پولیس کی منشیات مخالفت کاروائیاں جاری

بارہمولہ پولیس کی منشیات مخالفت کاروائیاں جاری ہے۔ جموں وکشمیر پولیس منشیات فروشوں اورمنشیات کا استعمال کرنے والوں کی لگام لگانے میں ہرڑوزفکرمند رہتے ہیں۔وادی کشمیر میں ہرروز کسی نہ کسی جگہ سے منشیات فروشوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی جاتی ہے اور جموں وکشمیر پولیس بھی ہرجگہ اس سلسلے میں متحرک نظرآتی ہے۔ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کی پولیس جوایس ایس پی بارہمولہ عبدالقیوم کی سربراہی میں اس لت کو جڑ سے ہی ختم کرنے کی کوشش میں ہیں۔ ایس ایس پی بارہمولہ ازخود منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی نگرانی کررہے ہیں۔ اسی کڑی کے تحت بدھ کے روز کاروائی کرتےہوئے کنزر پولیس نے ہردشورہ کنزر میں پیٹرولنگ کے دوران ایک مشکوک شخص کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ مشکوک حالت میں چل رہا تھا۔ پولیس کی نظریں جب اس شخص پرپڑی تو انہوں نے فرار ہونےکی کوشش کی۔ تاہم کنزر پولیس نے اس شخص کاگیرہ کرکے اسے موقع پر ہی دبوچ لیا۔


پولیس نے جب اس کی تلاشی لی تو اس کے قبضے سے ایک کلو پچاس گرام چرس ضبط کیاہوا۔گرفتار شدہ شخص کی عمرچونتیس سال بتایاجاتاہے۔ گرفتار شخص کی شناخت مشتاق احمد بھٹ ساکن واگورہ کریری سے ہوئی۔ کنزر پولیس نے اس معاملے کو لیکر کیس درج کیا ۔ملوث شخص کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔اور مزید تحقیقات شروع کر دی گئی۔


ٹنگمرگ اور پٹن پولیس نے گزشتہ دس روز میں کئی منشیات فروشوں کوگرفتار کیا۔جن سےچرش ،نشیلی ادویات اوردیگر نشیلی چیزیں ضبط کئے گئے ہیں۔ کشمیر میں آئے روز منشیات کی طرف نوجوان نسل مائل ہوتی نظر آتی ہے۔ منشیات فروش اسی طاق میں رہتے ہیں کہ کس طرح نوجوانوں کواس خطرناک لت کی طرف مائل کیاجائے۔ ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ کشمیر میں نوجوانوں کا منشیات کی طرف بڑھتے رجحان آنے والے دنوں میں خطرناک صورتحال پیدا کرسکتی ہے۔ اس سےچوری اور دیگر جرائم کے معاملات بھی سامنے آسکتے ہیں۔


ادھر ایس ڈی پی او ٹنگمرگ ہلال خالق اور ایس ڈی پی او پٹن ظفر مہدی نےنیوز18اردوکوبتایاکہ وہ منشیات مخالفت کاروائیاں جاری رکھےہوئے ہیں۔انہوں نےمزید بتایا کہ جب تک وہ منشیات فروشوں اور اس میں ملوث افراد کوکیفرکردارتک نہیں پہنچائیں گے تب وہ نہ ہی پھیچے ہٹیں گےاور نہ ہی کاروائیوں میں سست رفتاری لائیں گے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Mar 17, 2021 08:54 PM IST