உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: سرینگر میں کووڈ ٹیسٹنگ میں بڑی چوک ، بغیر جانچ کئے شخص کو تھما دی رپورٹ

    J&K News: سرینگر میں کووڈ ٹیسٹنگ میں بڑی چوک ، بغیر جانچ کئے شخص کو تھما دی رپورٹ

    J&K News: سرینگر میں کووڈ ٹیسٹنگ میں بڑی چوک ، بغیر جانچ کئے شخص کو تھما دی رپورٹ

    Jammu and Kashmir News : سرینگر (Srinagar) کے ٹی آر سی کووڈ ٹیسٹنگ مرکز میں آج اُس وقت شور و غُل مچ گیا ، جب وسیم فیروز نامی ایک شخص نے کہا کہ انہیں کووڈ ٹیسٹ کئے بغیر رپورٹ تھما دی گئی ہے۔

    • Share this:
    سری نگر : سرینگر (Srinagar) کے ٹی آر سی کووڈ ٹیسٹنگ مرکز میں آج اُس وقت شور و غُل مچ گیا ، جب وسیم فیروز نامی ایک شخص نے کہا کہ انہیں کووڈ ٹیسٹ کئے بغیر رپورٹ تھما دی گئی ہے۔ وسیم اور کووڈ جانچ پر موجود عملہ کے بیچ اس معاملہ پر تلخ کلامی بھی ہوئی ۔ وسیم نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنی بہن کے ساتھ کووڈ مرکز ٹیسٹ کرنے کی غرض سے آئے اور ٹیسٹ کے لئے نام لکھو دیا ۔ جب ان کا نام پکارا گیا تو وہ اندر جانچ نمونہ یعنی سیمپل دینے کے لئے گئے ، لیکن وہ یہ دیکھ کر حیرت میں پڑ گئے کہ اندر اُن کا نمونہ لئے بغیر انہیں کووڈ منفی سرٹیفکیٹ تھما دی گئی ۔

    جب انہوں نے شور مچایا تو اسٹاف مختلف بہانوں سے انہیں چپ کرانے کی کوشس میں جٹ گیا ، لیکن انہوں نے شور مچایا ۔ وسیم کووڈ منفی سرٹیفکیٹ لہرا لہرا کر کووڈ مرکز کی غفلت کو اجاگر کرنے لگے ، تو کئی لوگ جمع ہوئے اور میڈیا کے کئی افراد وہاں جمع ہوئے ۔ میڈیا کی موجودگی اور غلطی کا احساس ہوتے ہی سنٹر کے انچارج ڈاکٹر شفیق نے کہا کہ لوگوں کی بھیڑ اور مرکز میں اسٹاف کی کمی کے چلتے یہ یہ خطا ہوئی ہے۔

    جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ ایسی خطا جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے تو انہوں نے مانا کہ ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا ۔ انہوں نے اس نمائندہ کے ساتھ بات کرتے ہوئے مانا کہ یہ بڑی غلطی ہوئی ہے ، لیکن اس کیلئے وہ اسٹاف کی کمی کو ہی ذمہ دار قرار دیتے رہے۔ معاملہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کی نوٹس میں لایا گیا تو انہوں نے اس کی جانچ کا یقین دلایا ۔

    پچھلے سال یعنی کووڈ کی دوسری لہر کے دوران بھی منفی جانچ رپورٹوں کی خرید و فروخت کا ایک معاملہ یہاں سامنے آیا تھا ، لیکن اس بار یہ اس طرح کا پہلا معاملہ بتایا جارا ہے ، جس میں پیسے کا کوئی معاملہ تو نہیں ہے ، لیکن جانچ صحیح نہیں ہوئی ہے۔

    کشمیر میں محکمہ صحت بنیادی سہولیات میں کسی طرح کی کمی نہیں ہونے دم بھرتے ہیں ، لیکن اگر کووڈ منیجمنٹ کے بنیادی عمل یعنی ٹیسٹنگ میں اس طرح کی غلطیاں ہوں تو یہ دعوٰی کھوکھلے ہی بتائے جاسکتے ہیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: