ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

جموں و کشمیر : جموں یونیورسٹی کے طالب علموں کیلئے خوشخبری ، اب اس طرح سے ہوں گے امتحان

Jammu and Kashmir News : جموں یونیورسٹی کے حکام نے بی ایڈ کورس کے علاوہ بی ای/ بی ٹیک / بی آرکیٹیکچر کے طلبہ کے لئے آن لائن موڈ کے ذریعہ آخری سمسٹر امتحانات منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی پرائیوٹ امیدوار کے لئے بھی ۔ یونیورسٹی ذرائع نے بتایا کہ گوگل کے کلاس رومز کو مختلف شاخوں کے لئے تشکیل دیا جائے گا اور کلاس کوڈ ای میل یا دوسرے ذرائع سے امیدواروں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : جموں یونیورسٹی کے طالب علموں کیلئے خوشخبری ، اب اس طرح سے ہوں گے امتحان
جموں و کشمیر : جموں یونیورسٹی کے طالب علموں کیلئے خوشخبری ، اب اس طرح سے ہوں گے امتحان

جموں : موجودہ کووڈ وبائی صورتحال کی وجہ سے ایک مرتبہ کی رعایت کے طور پر جموں یونیورسٹی کے حکام نے بی ایڈ کورس کے علاوہ بی ای/ بی ٹیک / بی آرکیٹیکچر کے طلبہ کے لئے آن لائن موڈ کے ذریعہ آخری سمسٹر امتحانات منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی پرائیوٹ امیدوار کے لئے بھی ۔ یونیورسٹی ذرائع نے بتایا کہ گوگل کے کلاس رومز کو مختلف شاخوں کے لئے تشکیل دیا جائے گا اور کلاس کوڈ ای میل یا دوسرے ذرائع سے امیدواروں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا ۔  امیدواروں کو اپنی ای میل آئی ڈیز اور یونیورسٹی رجسٹریشن نمبر کے ساتھ متعلقہ گوگل کلاس رومز میں شامل ہونا ہوگا ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حاضری فارم ، اس کے بعد سوال نامہ کے لنک کے بعد کلاس رومز پر پوسٹ کیا جائے گا ۔


مزید یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ امتحانات کی میعاد مطلع ہونے والے وقت کے شیڈول / تاریخ شیٹ کے مطابق 50 منٹ ہوگی اور طلبہ کو جواب نامہ جمع کروانے میں آسانی کے لئے مزید10 منٹ دیا جائے گے اور آن لائن موڈ کے ذریعہ ہونے والے امتحان میں دوبارہ جائزہ لینے کی کوئی فراہمی نہیں ہوگی ۔ ذرائع نے بتایا کہ  زندگی کے تمام شعبوں میں وبائی امراض کی وجہ سے پیدا ہونے والے خلل کے پیش نظر یونیورسٹی حکام نے طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے موثر طریقہ کار وضع کیا ہے اور تعلیمی سال کو بچانے کیلئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پوری کوششیں کی جارہی ہیں ۔


وائس چانسلر پروفیسر منوج کے دھر نے جموں یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ڈینوں ، سربراہان اور فیکلٹی اور جموں سے وابستہ مختلف کالجوں کے پرنسپلوں کے ساتھ سلسلہ وار ملاقاتیں کیں تاکہ باقاعدگی سے امتحانات کے انعقاد کے لئے اقدامات اُٹھائے جاسکیں ۔ یو جی اور پی جی سطح کے باقاعدہ پرائیویٹ اور ڈسٹرکٹ لرننگ کے امتحانات کروائے جاسکیں ۔


ذرائع کا مزید کا کہنا تھا کہ کالج کی سطح پر یوجی کورسز (چوائس بیسڈ سسٹم) کے ’اوپن بک امتحان‘ کے انعقاد کا عمل پہلے سے جاری ہے ، جس میں ان کالجوں کے باقاعدہ طلبہ کے ساتھ نجی طلبہ کو بھی جگہ دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق انجینئرنگ طلبہ کے سلسلے میں متعلقہ ڈین اور فیکلٹی کے ساتھ سلسلہ وار ملاقاتوں کے بعد اور سفارشات کی بنیاد پر بی ای / بی ٹیک اور بی آکیٹیکچر (باقاعدہ اور نجی) طلبہ کے پہلے ، تیسرے ، پانچویں اور ساتویں سمسٹر امتحانات کی منظوری ورچوئل اور آن لائن موڈ کے ذریعہ سے امتحانات لینے کی منظوری دے دی گئی ۔  بی اے کے امتحانات کی تاریخ شیٹ کے ساتھ ہی اسی اسٹنڈرڈ کا نوٹیفکیشن ساتویں سمسٹر کے لیے بھی جاری کیا گیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وائس چانسلر نے  بی ایڈ طلبہ کے امتحانات کے انعقاد کے لئے اپنائے جانے والے طور طریقوں کو دیکھنے کیلئے ڈین اکیڈمک معاملوں کی زیرصدارت نے ایک کمیٹی تشکیل دی ۔  چوتھے سمسٹر کے طلبہ کا امتحان 16 اور 17 مئی (کورس 401 ، 402) کو منعقد کیا جارہا ہے۔ کمیٹی کی تفصیلی سفارشات کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ بی ایڈ  تھرڈ سمسٹر (2019-21) کا امتحان آن لائن لیا جائے گا اور اس کے تحریری اور زبانی اجزاء ہوں گے۔

اس دوران میں چوتھے سمسٹر کے کلاس ورک کو فوری طور پر آن لائن موڈ میں شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ بی ایڈ چوتھے سمسٹر خصوصی امتحان 2020 کے آن لائن امتحان کے لئے ڈیٹ شیٹ بھی جاری کردی گئی ہے۔  مزید یہ کہ بی ای (ساتواں سمسٹر) طلبہ کے امتحانات 19 مئی سے شروع ہورہے ہیں۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 09, 2021 09:12 PM IST