உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: پلوامہ میں دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے خلاف سیکورٹی فورسیز کی بڑی کارروائی

    J&K News: پلوامہ میں دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے خلاف سیکورٹی فورسیز کی بڑی کارروائی

    J&K News: پلوامہ میں دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے خلاف سیکورٹی فورسیز کی بڑی کارروائی

    Jammu and Kashmir News : جموں کشمیر کے پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز کی مشترکہ کارروائی میں جیش محمد نامی دہشت گرد تنظیم کے ماڈیول کا پردہ فاش کرکے ملی ٹینٹوں کے ساتھیوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا ہے ۔

    • Share this:
    Jammu and Kashmir News : جموں کشمیر کے پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز کی مشترکہ کارروائی میں جیش محمد نامی دہشت گرد تنظیم کے ماڈیول کا پردہ فاش کرکے ملی ٹینٹوں کے ساتھیوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر پولیس نے پلوامہ ضلع کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران جیش محمد تنظیم کے اس ماڈیول کا پردہ فاش کیا ۔

     

    یہ بھی پڑھئے : بجٹ میں اعلان کردہ اقدامات کی موثر عمل آوری کو بنایا جائے یقینی، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی افسران سے تلقین


    پلوامہ پولیس کے ایک پریس بیان کے مطابق جموں و کشمیر پولیس نے فوج کی 55 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف کی 182/183 بٹالین کے ساتھ مشترکہ طور پر کارروائی کے دوران دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے تین دہشت گرد ساتھیوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار کئے گئے ساتھیوں میں اویس الطاف ولد الطاف حسین گنائی ساکنہ جندوال پلوامہ ، عاقب منظور ولد منظور احمد میر ساکنہ گڈورہ پلوامہ ، وسیم احمد پنڈت ولد گل محمد پنڈت ساکنہ کریم آباد پلوامہ شامل ہیں۔

     

    یہ بھی پڑھئے: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، سنیچر کو پہلا روزہ، تراویح آج سے


    تینوں جی ای ایم تنظیم کے لئے کام کر رہے تھے اور ضلع پلوامہ میں دہشت گردوں کو رسد اور نقل و حمل فراہم کرتے تھے۔ ان کے انکشاف پر ایک اے کے 47 رائفل 03 میگزین، 69 اے کے راؤنڈ اور 01 دستی بم برآمد ہوا۔ مقدمہ ایف آئی آر نمبر 77/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولس تھانہ پلوامہ میں درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

     

    سیکورٹی فورسیز کی جانب سے انجام دی گئی اس کارروائی سے پلوامہ میں ملی ٹینٹوں کے منصوبہ کا پردہ فاش کیا گیا ہے ، جس کے باعث پولیس اسے ملی ٹینٹوں کے خلاف بڑی کامیابی سے تصور کررہی ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: