ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : بجبہاڑہ میں ملیٹینٹوں کے حملہ میں شہید جوان سلیم کو نم آنکھوں سے کیا گیا سپرد لحد

جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ علاقہ میں جمعہ کے روز ملیٹینٹوں کے حملہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ٹیرٹورئل آرمی کے جوان کو اشک بار آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا ۔ مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین میں لوگوں کی ایک خاصی تعداد نے شرکت کی ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : بجبہاڑہ میں ملیٹینٹوں کے حملہ میں شہید جوان سلیم کو نم آنکھوں سے کیا گیا سپرد لحد
جموں و کشمیر : بجبہاڑہ میں ملیٹینٹوں کے حملہ میں شہید جوان سلیم کو نم آنکھوں سے کیا گیا سپرد لحد

جموں و کشمیر:  جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ علاقہ میں جمعہ کے روز ملیٹینٹوں کے حملہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ٹیرٹورئل آرمی کے جوان کو اشک بار آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا ۔ مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین میں لوگوں کی ایک خاصی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر وکٹر فورس کے جی او سی میجر جنرل رشم بالی ، ایس ایس پی اننت ناگ امتیاز حسین ، کمانڈر 1 سیکٹر راشٹریہ رائفلز بریگیڈیئر مہادیون اور دیگر افسران بھی موجود رہے ۔ جبکہ محمد سلیم آخون کو فوج اور پولیس نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور انہیں گلہائے عقیدت پیش کر کے زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔


فوج نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر بھی ٹویٹ کرکے محمد سلیم آخون کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور انہیں ایک بہادر فوجی قرار دیا ۔ سلیم کو اپنی بہادری کے بدلہ میں چیف آف آرمی اسٹاف اور نارتھرن کمانڈ کی بہادری کی اسناد سے بھی نوازا گیا ہے۔


واضح رہے کہ جمعہ کے روز محمد سلیم آخون پر ملیٹینٹوں نے اپنے ہی گھر کے نزدیک حملہ کیا اور اندھادھند فائرنگ کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا تھا ۔ بعد میں جی ایم سی اننت ناگ میں سلیم زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے ۔ فوج کے مطابق حملہ آور ملیٹینٹوں کی تعداد 2 تھی اور انہوں نے منصوبہ بند طریقے سے سلیم پر اپنے ہی گھر کے نزدیک حملہ کیا ۔


فوج کے مطابق پولیس کے ساتھ مل کر حملہ آور ملیٹینٹوں کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 10, 2021 10:45 PM IST