Jammu and kashmir: پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی کا جھنڈا پھہرائیں گے: بی جے پی لیڈر رویندر رینا کا بڑا دعویٰ
بی جے پی لیڈر رویندر رینا نے کہا- پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی کا جھنڈا پھہرائیں گے۔
بی جے پی صدر جموں وکشمیر رویندر رینا نے لائن آف کنٹرول پر آباد علاقے ٹیٹوال میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن ضرور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں بی جی پی کا جھنڈا لہرائیں گے۔ رویندر رینا کا کہنا تھا کہ اس پار کشمیر کے لوگ غلامی کے زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں۔
بی جے پی صدر جموں وکشمیر رویندر رینا نے لائن آف کنٹرول پر آباد علاقے ٹیٹوال میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن ضرور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں بی جی پی کا جھنڈا لہرائیں گے۔ رویندر رینا کا کہنا تھا کہ اس پار کشمیر کے لوگ غلامی کے زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن ہم ضرور اس پار جاکر بی جے پی کا جھنڈا پھہرائیں گے اور ان سے بات چیت کریں گے۔ کیونکہ وہ لوگ ہمارا حصہ ہیں اور وہ ہمارے ہیں۔ رویندر رینا کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے ہمیشہ پڑوسی ممالک سے امن کا ہاتھ بڑھایا، لکین پڑوسی ممالک کو امن راس نہیں آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واچپئی اس پار چلے گئے، لیکن انہوں نے کھبی بھی امن کا ماحول تیار نہیں کیا۔
رویندر رینا کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے ہمیشہ دوستی کا ہاتھ بڑھایا، لکین وہاں سے دوستی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر آباد علاقے کے لوگ سچے دل سے ہندستانی ہیں اور ان لوگوں نے ہمیشہ سر حدوں پر ہندستانی کی نگرانی کی ہے اور یہ لوگ دل سے ہندستان کو چاہیتے ہیں۔ رینا نے کہا کہ ان علاقوں میں ڈیوٹی پر تعینات فوج اور فورسز مبارک باد حق دار ہیں کیونکہ بقول ان کے جب فوج سر حدوں کی حفاظت کیلئے دن رات الاٹ رہتی ہے۔ تو ملک کے لوگ امن سے سوتے ہیں اسلے فوج کا رول قابل تحسین ہیں۔
انہوں نے سرحدی علاقوں کے لوگوں کو یقین دلایا کہ آپ کے مشکلات کا ازالہ کیا جائے گا اور کرناہ کو بہت جلد ٹنل کے ساتھ جوڑا جائے گا۔ تاکہ کرناہ کے عوام کی دیرانہ مانگ پوری ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقے کے لوگوں کو مشکلات ضرور ہوتے ہیں، لکین اب بی جی پی سرکار سرحدی علاقے کے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرے گی۔ تاکہ آنے والے وقت میں آن کو روزمرہ کے مشکلات سے نجات مل سکے۔ رویندر رینا نے کپواڑہ۔کرناہ میں درجنوں عوامی وفود سے ملاقات کی اور ان کے مسائل پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
محمد یحییٰ وار کی رپورٹ
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔