J&K News: بی جے پی کے قومی صدر کے دورہ جموں کو مانا جارہا ہے کافی اہم ، جانئے کیوں
J&K News: بی جے پی کے قومی صدر کے دورہ جموں کو مانا جارہا ہے کافی اہم ، جانئے کیوں
Jammu and Kashmir News: بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے جموں کا دورہ کیا اور پارٹی ورکروں کو اسمبلی الیکشنس کے لئے تیار رہنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی یوٹی میں الیکشن کرائے جایئں گے ۔
جموں : بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے جموں کا دورہ کیا اور پارٹی ورکروں کو اسمبلی الیکشنس کے لئے تیار رہنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی یوٹی میں الیکشن کرائے جایئں گے ۔ اس موقع پر ایئر پورٹ پر پارٹی صدر کا زبردست استبقال کیا گیا ۔ جے پی نڈا آج دپہر کے بعد جموں پہنچے۔ ان کے استقبال میں جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینہ ، سابق وزیر کلویندر گپتا، دویندردیویندر سنگھ رینہ ، پی ایم او جتیندر سنگھ نے نڈا کا زبردست خیر مقدم کیا ایئر پورٹ سے نکلنے بعد قومی صدر نے کٹرا ماتا ویشنو دیوی کا درشن کیا اور اس کے بعد انہوں پارٹی کی کور کمیٹی کی میٹنگ منقعد کی ، جس میں پارٹی کے قدآور لیڈروں نے حصہ لیا ۔
اس موقع پر نڈا نے لیڈروں پر زور دیا کہ ڈیلیمٹیشن کے بعد یوٹی میں الیکشن منقعد کرائے جاییں گے اور اپنے اپنے علاقوں میں پارٹی کو مضبوط بنانے پرزور دیا ۔ تاکہ آنے والے الیکشن میں پارٹی کم سے کم پچاس سیٹیں حاصل کر سکے ۔ نڈا نے کہا کہ بی جے پی نے تین سو ستر کو ختم کیا ۔ تاکہ یہاں کے لوگوں کو برابر حقوق مل سکیں ۔
انہوں نے بتایا کہ یہاں کے مقامی پارٹیوں نے لوگوں کے ساتھ ہمیشہ سے ہی استصال کیا ہے ۔ لوگوں کے زخموں کو مرہم لگانے کی کافی ضرورت ہے ، اس لئے زمینی سطع پارٹی کو بہت مضبوط بنانا ہوگا ۔ اس سلسلے میں پارٹی ورکروں میں بھی کافی خوشی نظر آرہی تھی ۔ کچھ ورکروں کا کہنا ہے کہ پارٹی کے قومی صدر کا یہاں آنا ہی بڑی بات ہے ۔
انہوں کہا کہ پارٹی کے ورکر کافی حوصلہ مند ہیں اور آنے والے اسمبلی انتخابات میں وہ پارٹی کے لئے کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بی جے پی نے جو وکاس کا نعرہ دیا ہے وہ زمینی سطع پر عملایا جارہا ہے اور وہ دن دور نہیں جب بی جے پی کا اپنا چیف منسٹر ہوگا ۔
نڈا کے دورہ کو کافی اہم مانا جاتا ہے ۔ کچھ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان کے دورے سے پارٹی کو کافی مضبوطی ملے گی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔