جموں و کشمیر: بی جے پی صدر رویندر رینہ نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے کی ملاقات، کہا، اپوزیشن جماعتوں کو ہے اقتدار کی بھوک
رویندر رینہ نے کہا کہ یہ پارٹیاں کسی نہ کسی طریقے سے اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جب یہ پارٹیاں اقتدار سے باہر ہوتی ہیں تو یہ تلملا جاتی ہیں کیونکہ انہیں اقتدار کی بھوک ہے۔
رویندر رینہ نے کہا کہ یہ پارٹیاں کسی نہ کسی طریقے سے اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جب یہ پارٹیاں اقتدار سے باہر ہوتی ہیں تو یہ تلملا جاتی ہیں کیونکہ انہیں اقتدار کی بھوک ہے۔
جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینہ نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے ملاقات کرنے پر اپوزیشن پارٹیوں کی نقطہ چینی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنا ان پارٹیوں کی مایوسی اظہار کرتی ہے۔ رویندر رینہ نے کہا کہ یہ پارٹیاں کسی نہ کسی طریقے سے اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جب یہ پارٹیاں اقتدار سے باہر ہوتی ہیں تو یہ تلملا جاتی ہیں کیونکہ انہیں اقتدار کی بھوک ہے۔
جموں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رویندر رینہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کچھ روز پہلے ہی واضح کیا تھا کہ کمیشن کا ایک اعلی سطح کا وفد جموں وکشمیر کا دورہ کرکے حالات کاجائزہ لے گا۔ انہوں نے کہا ایسے اپوزیشن جماعتوں کو الیکشن کمیشن سے ملاقات کی کیا جلدی تھی۔ انہوں نے کہاکہ یہ پارٹیاں جلد سے جلد اقتدار میں آنے کے لئے بے تاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ سراغ رساں ایجنسیوں، پولیس ، فوج اور دیگر اداروں کے ساتھ حالات کا جائیزہ لینے کے بعد ہی جموں وکشمیرمیں انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ لے گا۔
رویندر رینہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے کچھ سیاستدان ہمیشنہ اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں اور اقتدار سے باہر ہوکر انکی پریشانی بڑھ جاتی ہے کیونکہ انہی صرف اپنا اقتدار چاہئیے اور لوگوں کے مفادات کی انہیں کوئی فکر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں عوام طاقت کا سرچشمہ ہوتے ہں لیکن جو لوگ اقتدار کے بغیر رہنا برداشت نہی کرتے وہ اسی طریقے سے کبھی ایک تو کبھی دوسرا دروازہ کھٹکھٹاتے رہتے ہیں۔ انہوں نے ایسی جماعتوں کو مشورہ دیا کہ وہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کا انتظار کریں اور وقت پر انتخابات ہونگے۔
( رپورٹ: رمیش امباردار)
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔