உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں۔کشمیر کے Shopian میں گاڑی کے اندر دھماکہ، تین جوان زخمی، IED Blast کا اندیشہ

    سکیورٹی اداروں نے خدشہ ظاہر کیا کہ گاڑی کے اندر آئی ای ڈی بم IED  پہلے سے فٹ کئے گئے تھے۔

    سکیورٹی اداروں نے خدشہ ظاہر کیا کہ گاڑی کے اندر آئی ای ڈی بم IED پہلے سے فٹ کئے گئے تھے۔

    jammu and kashmir: سکیورٹی اداروں نے خدشہ ظاہر کیا کہ گاڑی کے اندر آئی ای ڈی بم IED پہلے سے فٹ کئے گئے تھے۔ حالانکہ گرینیڈ دھماکے کی بھی بات ہو رہی ہے۔ جموں و کشمیر کے آئی جی پی وجے کمار نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ دھماکے کی وجہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔

    • Share this:
      سری نگر۔ جموں و کشمیر کے شوپیاں میں ایک نجی گاڑی میں دھماکہ ہوا ہے۔ اس دوران فوج کے 3 جوان زخمی ہوگئے۔ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ واقعہ شوپیاں ضلع کے سیڈو کا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جس گاڑی میں دھماکہ ہوا وہ کرائے پر لی گئی تھی۔

      یہ دھماکہ کیسے ہوا اس کی ابھی تفتیش جاری ہے۔ سکیورٹی اداروں نے خدشہ ظاہر کیا کہ گاڑی کے اندر آئی ای ڈی بم IED پہلے سے فٹ کئے گئے تھے۔ حالانکہ گرینیڈ دھماکے کی بھی بات ہو رہی ہے۔ جموں و کشمیر کے آئی جی پی وجے کمار نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ دھماکے کی وجہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔

      اداکارہ Amreen Bhat کے قتل سے آرٹسٹ برادری میں غم وغصہ، قاتلوں سے پوچھے کئی سوال۔۔۔۔

      وہیں جنوبی کشمیر کے شوپیاں علاقے میں کل دیر شام ایک اور شخص کو گولی کا نشانہ بنایا گیا۔ شوپیاں کے رکھ چدرن کیگام علاقے میں دہشت گردوں نے ایک مقامی شخص کو گولی مار دی۔ فاروق احمد شىخ ولد غلام نبی شخ نامی شخص کو گھر کے نزدیک گولی مار دی گئی۔ اسے فوری طور پلوامہ ضلع اسپتال منتقل کیا گیا اور بتایا گیا کہ گولی اس کے ٹانگ میں ماری گئی ہے اور آخری خبریں آنے تک اس کی حالت مستحکم بتائی گئی۔

      Amreen کےقتل پر والد کا درد، میری بیٹی میرا گھر چلاتی تھی، اس کی ہلاکت سے میرا گھر ویران۔۔

      پولیس نے کیس درج کرلیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق زخمی شخص انڈسٹریل اسٹیٹ میں مزدوری کرتا ہئے۔ واقع کے فوری بعد پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: