ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : کپواڑہ میں سرکاری ملازم کی لاش جنگل میں درخت پر لٹکی ہوئی پائی گئی ، علاقہ میں غم کی لہر

Jammu and Kashmir News : جموں و کشمیر میں شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں اس وقت کہرام مچ گیا ، جب محکمہ اینیمل ہسبنڈری میں کام کررہے ایک ملازم کی لاش پراسرار حالت میں نزدیکی جنگل میں درخت سے لٹکی پائی گئی ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : کپواڑہ میں سرکاری ملازم کی لاش جنگل میں درخت پر لٹکی ہوئی پائی گئی ، علاقہ میں غم کی لہر
جموں و کشمیر : کپواڑہ میں سرکاری ملازم کی لاش جنگل میں درخت پر لٹکی ہوئی پائی گئی ، علاقہ میں غم کی لہر

کپواڑہ : جموں و کشمیر میں شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں اس وقت کہرام مچ گیا ، جب محکمہ اینیمل ہسبنڈری میں کام کررہے ایک ملازم کی لاش پراسرار حالت میں نزدیکی جنگل میں درخت سے لٹکی پائی گئی ۔ تفصلات کے مطابق زرمامہ کپواڑہ میں ایک روز قبل محمد اشرف نامی ایک سرکاری ملازم اچانک گھر سے لاپتہ ہوگیا  تھا ۔ جب گھروالوں اور مقامی لوگوں نے اس شخص کی تلاش شروع کی تو تلاش کے دوران لوگوں کو نزدیکی جنگل میں اس شخص کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی ۔ ۔یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور لوگوں نے پولس ٹیم کے ہمراہ جنگل میں لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا  ۔ پولس نے قانونی لوازمات پوری کرکے لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا ۔ لواحقین نے معاملہ کی جانچ اور انصاف کا مطالبہ کیا ۔


واضح رہے کہ محمد اشرف انیمل ہسبنڈری محکمہ میں ملازمت کررہا تھا ۔ پورے علاقہ میں اس معاملہ کو لے کر غمر کی لہر دوڑ گئی ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں کیس درج کرکے ابتدائی جانچ شروع کردی ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کی بڑے پیمانے پر جانچ ہونی چاہئے ۔ کیونکہ اس طرح کے واقعات سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے ۔


لواحقین اور رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ محمد اشرف اس گھر کا واحد کمانے والا فرد تھا ۔ اب یہ کنبہ پوری طرح ٹوٹ گیا ہے ۔ واضح رہے کہ اس طرح کے واقعات سے سماج میں تباہی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا ۔ جبکہ دوسری طرف خودکشی کے واقعات میں بھی روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔


ماہرین کا ماننا ہے کہ سماج میں بیداری کی ضرورت ہے ۔ تاکہ اس طرح کے واقعات پر قابو پایا جا سکے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 19, 2021 11:25 PM IST