உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News : لاپتہ ٹورسٹ گائیڈ کی لاش ایک دن بعد گلمرگ کے درنگ علاقہ سے برآمد ، علاقہ میں ماتم کا ماحول

    J&K News : لاپتہ ٹورسٹ گائیڈ کی لاش ایک دن بعد گلمرگ کے درنگ علاقہ سے برآمد ، علاقہ میں ماتم کا ماحول

    J&K News : لاپتہ ٹورسٹ گائیڈ کی لاش ایک دن بعد گلمرگ کے درنگ علاقہ سے برآمد ، علاقہ میں ماتم کا ماحول

    Jammu and Kashmir News : سیاحتی مقام گلمرگ (Gulmarg) سے لاپتہ ہونے کے ایک دن بعد جمعرات کو ایک ٹورسٹ گائیڈ کی لاش گلمرگ کے درنگ علاقے سے ملی ، جہاں کئی فٹ برف جمع ہے۔

    • Share this:
    گلمرگ : سیاحتی مقام گلمرگ (Gulmarg) سے لاپتہ ہونے کے ایک دن بعد جمعرات کو ایک ٹورسٹ گائیڈ کی لاش گلمرگ کے درنگ علاقے سے ملی ، جہاں کئی فٹ برف جمع ہے۔ فردوس احمد بھٹ ولد غلام محمد بھٹ کٹی پورہ ٹنگمرگ سے تعلق رکھنے والے ٹورسٹ گائیڈ اس وقت لاپتہ ہو گئے ، جب وہ سیاحوں کے ایک گروپ کے ساتھ کنگڈوری سے گلمرگ کی طرف ٹریکنگ کررہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ گائیڈ راستے میں ہی رک گیا ۔ بعد میں سیاحوں نے گائیڈ نہ ملنے پر پولیس اسٹیشن کے پاس پہنچ کر اس شخص کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی ۔

    بتایا جاتا ہے کہ بدھ کے روز یہ ٹورسٹ گائیڈ سیاحوں کے گروپ کے ساتھ ٹریکنگ کررہا تھا ۔ گھر نہیں پہنچنے پر گھر والوں نے تلاش شروع کی ۔ جب فردوس کی خبر کہیں سے بھی نہیں ملی ، تو انہوں نے پھر پولیس اسٹیشن میں ان کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی ، جس کے فوراً بعد پولیس کی ریسکو ٹیم نے لاپتہ ٹورسٹ گائیڈ کا پتہ لگانے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

    گلمرگ سے درنگ کی طرف ریسکو کرنا بھی کافی مشکل ہوتا ہے۔ کیونکہ اس علاقے میں کئی فٹ برف جمع ہونے کے ساتھ ساتھ گھنے جنگل اور جنگلی جانوروں کا ڈر زیادہ ہوتا ہے۔ پولیس کی ریسکو ٹیم نے ریسکو آپریشن کے دوران گلمرگ اور درنگ کے بیچ میں ایک مقام سے اس کی لاش برآمد کی اور پھر ان کے اہل خانہ کو مطلع کیا گیا ۔

    متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او نے نیوز18 اردو کو فون پر بتایا کہ لاش کو طبی اور قانونی کارروائیوں کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا ۔ لاش کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال ٹنگمرگ پہنچا دیا جائے گا، جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ پوسٹ مارٹم سے ہی موت کی وجہ کا پتہ چل سکے گا ۔

    واضح گلمرگ میں جو بھی سیاح آتے ہیں ، انہیں ٹورسٹ گائیڈ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ٹورسٹ گائیڈ کے بغیر سیاحوں کا گھومنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ اب جب کئی فٹ برف کے دوران ٹریکنگ ہو تو اس میں ٹورسٹ گائیڈ کے بغیر سیاحوں کا چلنا کافی دشوار گزار ہوتا ہے ۔ اس ٹریکنگ کے دوران ہوشیاری اور سمجھداری کی ضرورت ہوتی ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: