ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

وادی کشمیر کے ابھرتے نوجوان گلو کار عیاش اقبال کا کورونا کے حوالے سے گیت سوشل میڈیا پر وائرل

سوشل میڈیا پر عیاش اقبال کے پر تاثیر گانے خاص کر کورونا وائرس سے متعلق گانے کافی پسند کئے جاتے ہیں۔ لوگ ان کے گانے کو خوب شئیرکرتے ہیں۔ عیاش کہتے ہیں کہ باہر مت گھوم قیات ہوگی۔ آج فتویٰ ہے کہ گھر میں عبادت ہوگی۔

  • Share this:
وادی  کشمیر کے ابھرتے نوجوان گلو کار عیاش اقبال کا کورونا کے حوالے سے گیت سوشل میڈیا پر وائرل
سوشل میڈیا پر عیاش اقبال کے پر تاثیر گانے خاص کر کورونا وائرس سے متعلق گانے کافی پسند کئے جاتے ہیں۔ لوگ ان کے گانے کو خوب شئیرکرتے ہیں۔ عیاش کہتے ہیں کہ باہر مت گھوم قیات ہوگی۔ آج فتویٰ ہے کہ گھر میں عبادت ہوگی۔

شمالی کشمیر کے معروف ونامور ابھرتے گلوکار عیاش اقبال کا کوروناکے حوالے سے گیت سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس سے عیاش اقبال کو عوامی سطح پر خاص پذیرائی ہورہی ہے ۔ سوشل میڈیا پر عیاش اقبال کے پر تاثیر گانے خاص کر کورونا وائرس سے متعلق گانے کافی پسند کئے جاتے ہیں۔ لوگ ان کے گانے کو خوب شئیرکرتے ہیں۔ عیاش کہتے ہیں کہ باہر مت گھوم قیات ہوگی۔ آج فتویٰ ہے کہ گھر میں عبادت ہوگی۔ گلوکار عیاش اقبال کا تعلق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کھن پٹھ سنگھ پور پٹن سے ہے۔


گزشتہ سال عیاش اقبال نے نیوز18 اردو کے پروگرام زمانہ دیکھے گا اب کشمیر کے ستارے میں بھی حصہ لیکر اپنے جوہر دکھائے۔ شمالی کشمیر کے سنگھ پورہ پٹن کے کھن پیٹھ سے تعلق رکھنے والے عیاش اقبال ساز و آواز کے میدان میں ایک ابھرتا ہوا  ستارہ ہیں ۔ عیاش اقبال  اپنی  آوازکا جادو بکھیر رہے ہیں ۔ عیاش اقبال نے بہت سارے قومی سطح کے مقابلوں حصہ لیکر کامیابی حاصل کی ہے ۔ بارہمولہ جشن میں بھی  اپنی گلوکاری کامظاہرہ کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی اور وہاں مذکورہ ایوارڈ سے انہیں نوازا گیا ۔




حال ہی میں عیاش اقبال نے کشمیر یونیورسٹی میں منعقدہ سونزل 2021 فیسٹول میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔اس فیسٹول میں بالی ووڈ کے گلوکاروں نے بھی حصہ لیا۔ عیاش اقبال نے نیوز18اردو کو بتایا کہ وہ کئی میوزک پروجیکٹس پر کام کررہے ہیں تاہم کوڈ کی وجہ سے وہ متاثر ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ کوڈ کے خاتمے کے ساتھ ہی وہ ان میوزک پروجیکٹس کوریلیز کریں گے۔نیوز18اردو کو اقبال نے بتایا کہ انہوں نے موسیقی کا سفر بچپن سے ہی شروع کیا اس دوران بہت سارے اساتذہ سے موسیقی کے حوالے سے تربیت حاصل کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ان اساتذہ میں بالخصوص طارق رسول،بشارت حفیظ اور ایاز سلطان قابل ذکر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ کشمیر یونیورسٹی سے موسیقی میں بیچلرس ڈگری(BA) حاصل کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موسیقی اور فنون لطیفہ میں وہ  آہستہ آہستہ اس میدان میں مقبولیت حاصل کررہا ہے اور پورے جموں و کشمیر میں بطور لیڈ گلوکار میوزیکل کنسرٹس میں پرفارم کررہے ہیں۔عیاش کی آواز کشمیر میں لوگ کافی پسند کرتے ہیں۔دیگر نوجوان بھی ان کی آواز سے کافی متاثر ہورہےہیں۔
Published by: Sana Naeem
First published: May 04, 2021 07:47 PM IST