جموں و کشمیر: بی ایس ایف نے سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے قریب مشتبہ پاک ڈرون پر چلائی گولیاں

بی ایس ایف نے سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے قریب مشتبہ پاک ڈرون پر چلائی گولیاں

بی ایس ایف نے سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے قریب مشتبہ پاک ڈرون پر چلائی گولیاں

بارڈر سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) نے ڈرون کو پیچھے دھکیلنے کے لیے اس پر کئی راؤنڈ فائر کیے۔ جموں و کشمیر پولیس، بی ایس ایف کے ساتھ مل کر آگے کے علاقوں میں تلاشی لے رہی ہے تاکہ ڈرون کے ذریعے ہتھیار یا منشیات گرائے جانے کے کسی بھی امکان کو رد کیا جا سکے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Samba, India
  • Share this:
    جموں و کشمیر کے پونچھ میں ایک بڑے دہشت گردانہ حملے کے ایک دن بعد جس میں فوج کے پانچ جوانوں کی موت ہوئی تھی، جمعے کی رات ایک مشتبہ پاکستانی ڈرون کو سانبہ ضلع کے رام گڑھ علاقے میں دیکھا گیا۔

    بارڈر سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) نے ڈرون کو پیچھے دھکیلنے کے لیے اس پر کئی راؤنڈ فائر کیے۔ جموں و کشمیر پولیس، بی ایس ایف کے ساتھ مل کر آگے کے علاقوں میں تلاشی لے رہی ہے تاکہ ڈرون کے ذریعے ہتھیار یا منشیات گرائے جانے کے کسی بھی امکان کو رد کیا جا سکے۔

    اجین: ہوٹل کی 5ویں منزل پر لگی آگ، مہاکال کے درشن کرنے آئے عقیدت مند پھنسے، مچ گیا کہرام

    روزہ افطاری کے لیے پھل لے جا رہے تھے جوان... جب دہشت گردوں نے ٹرک کو بنایا نشانہ، گاؤں والوں نے نہیں منائی عید

    جمعرات کو ان کی گاڑی پر نامعلوم دہشت گردوں کے حملے اور آگ لگنے سے پانچ فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ ان فوجیوں کا تعلق انسداد دہشت گردی آپریشنز کے لیے تعینات راشٹریہ رائفلز یونٹ سے تھا۔

    پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لدھیانہ کے گاؤں چنکوئیاں سے تعلق رکھنے والے حوالدار مندیپ سنگھ، موگا کے چارک گاؤں کے لانس نائک کلونت سنگھ، گورداسپور کے گاؤں تلونڈی کے سپاہی ہرکرشن سنگھ اور باگھا گاؤں بھٹنڈہ کے سپاہی سیوک سنگھ کی لاشیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔
    Published by:sibghatullah
    First published: